بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

دنیا کی سب سے بہترین ائیر لائن کسے قرار دیدیا گیا ؟ پی آئی اے نے پاکستانیوں کو حیرت انگیز سرپرائز دیدیا

datetime 20  جولائی  2018 |

نیویارک(آئی این پی) قومی ایئرلائن(پی آئی اے) خراب کارکردگی کی وجہ سے دنیا کی 100بہترین ایئر لائنز کی فہرست میں بھی جگہ نہ بناسکی۔دنیا بھر کی فضائی کمپنیوں، ایئرپورٹس اور فضائی مسافروں کی سہولیات پر کڑی نظر رکھنے والی کمپنی اسکائی ٹریکس نے ہرسال کی طرح امسال بھی بہترین ایئرلائنز کی درجہ بندی جاری کردی ہے۔بہترین ایئر لائنز کا انتخاب مسافروں کی آرا پرکیا جاتا ہے

جب کہ بروقت آمد و روانگی، بہترین سروس اورعملے کے رویے کی بنیاد پر پوائنٹس دیے جاتے ہیں جب کہ ٹاپ ٹین ایئر لائنز کو ایوارڈز سے نواز جاتا ہے۔اسکائی ٹریکس کی 2018کی درجہ بندی میں قومی ایئرلائن 100ویں پوزیشن تک حاصل نہ کرسکی، فضائی سفر کے دوران مسافروں کو جہازوں میں ملنے والی سہولیات، انٹرٹینمنٹ، خاطر تواضع اور دیگر خدمات میں پی آئی اے متاثر کن کارکردگی پیش نہ کرسکی اور دنیا کی بہترین ایئر لائن میں شمار کی جانے والی قومی ایئرلائن زوال پذیر ہے۔سال 2018کی بہترین ایئرلائن سنگاپورایئرلائن کو قرار دیا گیا، قطر ایئرویز دوسرے اور آل نیپون ایئرویز تیسرے نمبر پرآئی ہے جب کہ امارات ایئرلائن چوتھے نمبرپر رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…