جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کی وہ بڑی سیاسی جماعت جس سے قائد اعظم ، علامہ اقبال اور فاطمہ جناح کا تعلق ہے ، کیا آپ جانتے ہیں پاکستان کی یہ پارٹی کونسی ہے؟ جان کر دنگ رہ جائیں گے

datetime 20  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے قبل ازانتخابات میں دھاندلی بے نقاب کرنے اور اس سے بچنے کیلئے جامع انسداد دھاندلی نظام کا اجراء￿ کردیا تا کہ 25جولائی کو صاف شفاف اور منصفانہ انتخاب ہوں ، الیکشن ایجنٹوں ، سوشل میڈیا اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کی ایک کانفرنس ماڈل ٹا?ن میں پی ایم این کے ہیڈ کوآرڈرز میں منعقد ہوئی ، سینیٹر مشاہد حسین جو اس کانفرنس کے چیئرمین بھی تھے نے اس نظام کا اعلان کیا

جو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نمائندوں ، ان کی نشستوں ،مسلم لیگ (ن) لائرز فورم کی قانونی مدد فراہم کرنے والی ٹیموں ،مسلم لیگ (ن) کی سوشل میڈیا ٹیموں کے درمیان رابطہ پیدا کرے گا اور کسی بھی دھاندلی کو مکمل طور پر عیاں کیا جائے گا ، اس کے خلاف مزاحمت کی جائیگی اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن ، انتخابی مبصرین اور میڈیا کو بھی فوری آگاہ کیا جائیگا۔اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے میڈیا سیل کے سربراہ سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ نواز شریف سیاسی طور پر سلاخوں کے پیچھے زیادہ مضبوط ہیں اور سارا انتخاب ان کے گرد گھوم رہا ہے ، عمران خان کے جلسو ں کی خالی کرسیاں اور شہباز شریف کے جلسوں کے پرجوش کرا?ڈ سے واضح ہے (ن) لیگ انتخابات میں جیت رہی ہے لیکن کچھ لوگ عمران خان کو کامیاب کرانے کیلئے بضد ہیں‘ عمران خان انتخابات نہیں بلکہ تاجپوشی چاہتے ہیں ، پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ کوئی گروہ یا چند افراد نے نہیں بلکہ 22کروڑ عوام نے کرنا ہے۔ ‎مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹا?ن میں سوشل میڈیا ورکرز اور امیدواروں کے پولنگ ایجنٹس کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ پولنگ ایجنٹس ہماری آنکھ اور کان ہیں او رانہیں پولنگ ڈے کے حوالے سے آگاہی دینا بہت ضروری ہے۔ نصیر بھٹہ کی سربراہی میں لیگل ٹیم تشکیل دی گئی ہے جبکہ ہر حلقے میں بھی اسی طرح کی ٹیم ہو گی۔ میری تجویز ہے کہ امیدوار اپنے چیف پولنگ ایجنٹس میں وکلاء￿ کو لازمی شامل کریں۔ وکلاء￿ کی وردی میں دہشت ہے او ریہ دھونس دھاندلی کا مقابلہ کر سکتے ہیں اور اسے روک سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات میں رجحان بڑ ا واضح ہے کہ مسلم لیگ (ن) فتح کی جانب گامزن ہے لیکن اگر کوئی رکاوٹ نظر آرہی ہے تو وہ کچھ عناصر کی کوششیں ہیں۔عمران خان کے جہلم ، سیالکوٹ، فیصل آباد اور جھنگ میں تحریک انصاف کے جلسوں میں جس طرح خالی کرسیاں آرہی ہیں ان کی پرچیاں بھی خالی آئیں گی۔ مسلم لیگ (ن) کے جلسوں میں عوام کی شرکت بھرپور اور چارج کرا?ڈ ہے اور سب سے بڑی بات عوام ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوشش ہو رہی ہے کہ عوام کے مینڈیٹ پر کسی طرح ڈاکہ ڈالا جائے ،عمران خان انتخابات نہیںتاجپوشی چاہتے ہیں

لیکن ہم اس کی اجازت نہیں دیں گے۔ ‎ملک کے فیصلے کوئی گروہ یا چند افراد نہیں بلکہ 22کروڑ عوام کریں گے۔ انہوں نے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے دھاندلی کو نہ صرف بے نقاب کرنا ہے بلکہ اسے روکنے کیلئے آئین و قانون اور الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق تمام اقدامات کو بروئے کار لانا ہے۔ اگر کسی محکمے کا اہلکار اپنے حلف سے تجاوز کرتا ہے تو اس کے خلاف تحریری آگاہ کریں ہماری لیگل ٹیم اس کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی۔

ہم نے اپنے امیدواروں اور لیگل ٹیم کو ایک دوسرے سے نتھی کر دیا ہے ، سوشل میڈیا ٹیم ایسی وارداتوں کو ایکسپوز کرے گی۔انہوںنے کہا کہ نواز شریف کے ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کی گونج پورے پاکستان میں ہے۔آج2018ء￿ ہے ،آج تبدیل ہوتی دنیا اور عوام بیدار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ وہ جماعت ہے جس سے قائد اعظم ، علامہ اقبال اور فاطمہ جناح کا تعلق ہے اور ان لوگوں نے حق کے لئے مزاحمت کی۔ قائد اعظم کے پاس کوئی اسٹیبلشمنٹ نہیںتھی ان کے پاس کوئی فوج یا ایجنسی نہیں تھی ،

کوئی پیسہ یاتگڑے لوگ نہیں تھے لیکن ان کے پاس کردار اور قیادت او رسب سے بڑھ کر عوام کی طاقت اور سیاسی جماعت تھی،قائداعظم نے اپنی ذہانت اور عوام کی مدد سے پاکستان بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ہم 25 جولائی کیلئے تیار ہیں،پاکستان سے بڑا کوئی نہیں ہے،ہم پارلیمنٹ کی بالا دستی قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،آئین اور قانون کا تحفظ کرنے کی کوشش ہے۔میڈیا غیر جانبدار ہے اور عوام کو حقائق سے آگاہ کر رہا ہے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…