اسلام آباد (آ ئی این پی) پاکستان میں تعینات از بکستان کے و یزہ قو نصلر نے کہا ہے کہ سولہ سال یا اس سے کم عمر کے پا کستا نی نوجوان ویزا حاصل کیے بغیر ازبکستان کا سفر کر سکیں گے۔ جمعرات کو ازبک قونصلر کی جا نب سے ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب عثمان انور کو خط لکھا گیا جس میں ازبک ویزا فری انٹری کے حوالے سے معلوما ت مہیا کی گئی ہیں،
خط میں بتا یا گیا ہے کہ سولہ سال یا اس سے کم عمر کے پا کستا نی نوجوان ویزا حاصل کیے بغیر ازبکستان ٹریول کر سکیں گے ، ضرورت اس امر کی ہے کہ از بکستان کا سفر کر نے کی خوا ہش رکھنے وا لو ں کی معلو مات بذ ر یعہ در خوا ست دی جا سکتی ہیں،اگر والدین کے پاس ویزہ ہو تو بچے 3 ماہ تک بغیر ویزہ کے ازبکستان میں قیام بھی کر سکتے ہیں۔