جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

نواز شریف نے بتایا انکو جس کوٹھری میں وہ قید ہیں وہ گندی ہے اور واش روم بھی گندے ہیں، ان کے پاس کوئی مشقتی نہیں، جو کھانا دیاجاتاہے اس میں کیا ہوتاہے؟ معروف وکیل کے افسوسناک انکشافات

datetime 19  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی /لاہور(آئی این پی) پاکستان بار کونسل کے نائب چیئرمین کامران مرتضی نے کہا ہے کہ نواز شریف نے انہیں بتایا ہے کہ جس کوٹھری میں وہ قید ہیں وہ گندی ہے اور واش روم بھی گندے ہیں، ان کے پاس کوئی مشقتی نہیں، جو کھانا گھر سے بن کر آتا ہے

وہ بدبودار ہو جانے کے بعد ملتا ہے۔پاکستان بار کونسل کے قائدین نے بطور آبزرور اڈیالہ جیل میں نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سے ملاقات کی جس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کامران مرتضی نے بتایا کہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو الگ الگ قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، باپ بیٹی کی ملاقات بھی اتوار کے بعد پہلی بار جمعرات کو ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ ہم یہ دیکھنے گئے تھے کہ قیدیوں کے ساتھ کوئی ناانصافی تو نہیں ہو رہی، ان کے جیل ٹرائل کا فیصلہ ہمارے اور سول سوسائٹی کے دبا کی وجہ سے معطل ہوا ہے، ہم شریف فیملی کو جیل میں سہولتوں کے بارے میں اٹارنی جنرل سے بات کریں گے۔اس سے قبل پنجاب کے نگراں وزیراطلاعات احمد وقاص ریاض نے کہا تھا کہ نواز شریف کو جیل میں مناسب سہولیات فراہم کی گئی ہیں ،انہیں ایک باروچی دیا گیا ہے اور انہیں جیل میں چہل قدمی کے لیے جگہ فراہم کی گئی ہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…