جمعرات‬‮ ، 11 دسمبر‬‮ 2025 

عام انتخابات، متوقع نتائج، ن لیگ کتنی نشستیں حاصل کرے گی؟ صحافی افتخار احمد نے ایسی پیش گوئی کر دی کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

datetime 19  جولائی  2018 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں عام انتخابات 25 جولائی 2018ء کو ہونے جا رہے ہیں، جس پر تمام سیاسی جماعتیں اپنے منشور اور دعوؤں سے ووٹرز کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے میں لگے ہوئے ہیں، ایک جانب سے انتخابی جلسوں اور کارنر میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری جانب مختلف سروے بھی سامنے آ رہے ہیں اور اس میں دعوے کیے جا رہے ہیں کہ کون سی جماعت کتنی سیٹیں جیتے گی، ایسا ہی ایک سروے روشن پاکستان نے کیا ان کے سروے کے مطابق تحریک انصاف ممکنہ طور پر

98 نشستوں جبکہ مسلم لیگ (ن) 70 نشستوں پر کامیاب ہو سکتی ہے، اس کے علاوہ سینئر صحافی افتخار احمد نے انتخابی نتائج سے قبل انتہائی بڑی پیش گوئی کر دی ہے، انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب میں اپنے قدم واپس جما رہی ہے اور ممکنہ طور پر وہ پنجاب کی 141 سیٹوں میں سے 70 سے 80 کے درمیان قومی اسمبلی کی نشستوں پر کامیابی حاصل کر سکتی ہے، انہوں نے 10 سیٹیں 15 جولائی سے اب تک حاصل کرلی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…