’’باقی قیدیوں کا کیا قصور ہے؟‘‘جیل میں بھی نواز شریف کی فرمائشیں ختم نہیں ہوئیں،’’خصوصی سلوک‘‘ پر دیگر قیدیوں کی حمایت میں بھی بڑی آواز بلند ہوگئی، حیرت انگیز صورتحال

19  جولائی  2018

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے بعد باقی قیدیوں کو بھی گدے دئیے جائیں، جیل میں بھی نواز شریف کی فرمائشیں ختم نہیں ہوتی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایک ایسا شخص ہے جو اپنے بھائی سے بھی وفا نہ کرسکا، لاہور میں اورنگزیب اور دارا شکوہ کی کہانی دہرائی گئی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا دیگر سیاستدان بھی عمران خان اور اْن کی فیملی کیلئے غیر اخلاقی الفاظ استعمال کرتے رہے،

گدھا معمولی لفظ ہے، استاد بھی کہہ دیتے ہیں۔بابر اعوان نے کہاکہ نواز شریف جہاں جاتے ہیں بربادی کی داستان لیکر جاتے ہیں، جیل میں سب قیدیوں کیساتھ یکساں سلوک ہوتا ہے، جیل میں قیدی سیمنٹ کی کھولی میں رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیل میں اسپیشل کرسیاں بھجوائی جا رہی ہیں، ہم نہیں چاہتے جیل میں کسی سے بدسلوکی جائے۔ انہوں نے کہاکہ کہا جا رہا ہے مک مکا ہوگا، تحریک انصاف مکا نہیں کرے گی، تحریک انصاف اپنے ایجنڈے پر قائم ہے اور رہے گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…