انتخابی نتائج کے ترسیلی نظام آر ٹی ایس کا پہلا تجربہ ناکام ،عملے کو کس پریشانی کا سامنا کرنا پڑا؟الیکشن کمیشن حکام سر پکڑ کر بیٹھ گئے

19  جولائی  2018

اسلام آباد(سی پی پی) عام انتخابات میں نتائج کی بروقت ترسیل کے لیے رزلٹ مینجمنٹ سسٹم (آر ٹی ایس)کے استعمال کا پہلا تجربہ ناکام ہوگیا۔رزلٹ مینجمنٹ سسٹم کا تجربہ 16 جولائی کو کیا گیا جو ناکام ہوگیا جس کے نتیجے میں نتائج کی بروقت فراہمی پر کئی سوال اٹھ گئے ہیں۔ رزلٹ مینجمنٹ سسٹم کے تجرباتی استعمال میں ریٹرننگ افسران اور پولنگ عملے کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ذرائع کے مطابق پہلے تجربے میں آر ٹی ایس سے نتائج بھیجنے میں کافی تاخیر ہوئی۔

الیکشن کمیشن آر ٹی ایس کا دوسرا تجرباتی استعمال 21 جولائی کو صبح 10 سے دن 4 بجے تک کیا جائے گا۔ اس حوالے سے تمام صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔علاوہ ازیں ترجمان الیکشن کمیشن نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر پوسٹل بیلٹ پیپرز کے نتائج سے متعلق جو چل رہا ہے سب جعلی ہے، پوسٹل بیلٹ پیپرز کے سارے نتائج محض بے بنیاد اور مفروضوں پر مبنی ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…