لاہور(سی پی پی) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے بھی ڈیمز کی تعمیر کیلئے 10 لاکھ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کر دیاہے اور کراس چیک بھیج دیاہے ،کراس چیک کے ساتھ اپنے خط میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے درخواست کی ہے کہ اس فنڈ عطیہ کرنے کی پرچی ان کے والد قاضی عزیز الرحمان اور ان کی والدہ محترمہ ام کلثوم
مرحومہ کے نام سے بنائی جائے ۔واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے قوم سے فنڈ جمع کروانے کی اپیل کی تھی جبکہ انہوں نے سب سے پہلے جیب سے دس لاکھ روپے عطیہ کرنے کا بھی اعلان کیا تاہم اب ہر روز اس میں اضافہ ہوتاجارہاہے اور صاحب حیثیت پاکستانی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔