نتھیاگلی (آن لائن) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ نگران وزیراعلی خیبر پختونخوا جسٹس دوست محمد خان مولانا فضل الرحمان کیساتھ ملے ہوئے ہیں،الیکشن کے حوالیسے اچھی خبریں نہیں آ رہی ہیں، انتخابات میں عوام کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا، میرے خلاف 32 جعلی ایف آئی آر کٹوا نے والے شہبازشریف کو بھی اڈیالہ جانا ہوگا،گلیات‘ کاغان جیسی خوبصورت جگہیں سوئٹزر لینڈ میں بھی نہیں ہیں۔
گلیات میں انڈسٹریز لگانے والے جھوٹ بول رہے ہیں کیونکہ انڈسٹریز بڑے شہروں کے ساتھ لگائی جاتی ہیں۔ چھوٹے شہروں کے ساتھ نہیں۔ گلیات میں سیاحت کو فروغ دیں گے کیونکہ جو خوبصورتی یہاں ہے وہ دنیا میں کسی اور جگہ نہیں ہے اور نوجوانوں کو ہم سیاحت کے بارے میں ٹریننگ دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بدھ کے دن نتھیاگلی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے ہر علاقے کو ایسی چیز دی ہے جو اس کی طاقت ہے اور گلیاں کی خوبصورتی ہی اس کی طاقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جو لوگ کہتے ہیں کہ گلیات میں انڈسٹریز لگائیں گے وہ سراسر جھوٹ بول رہے ہیں کیونکہ انڈستریز بڑے شہروں کے ساتھ لگائی جاتی ہیں چھوٹے شہروں کے ساتھ نہیں ۔ عمران خان نے کہا کہ گلیات میں سیاحت کو فروغ دین گے کیونکہ جو خوبصورتی یہاں پر ہے وہ دنیا کے کسی حصے میں بھی نہیں ہے اور گرمیوں کے موسم مین سیاح ہمیشہ گلیات کا رخ کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ سوئٹزر لینڈ کے دو دن کی سیاحت کی آمدنی پاکستان کے کل برآمدات سے زیادہ ہے اور پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ سیر و تفریح کے لئے گلیات سوئٹزر لینڈ سے بھی بہتر ہوسکتا ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ
سیاحت کی انڈسٹری کی ٹریننگ نوجوانوں کو دیں گے۔انہوں نے الزام لگایا کہ نگران حکومت غیر جانب دار ہوتی ہے لیکن نگراں وزیراعلی جسٹس ریٹائرد دوست محمد خان فضل الرحمان اور اکرم درانی کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔انہوں نے مسلم لیگ ن کے صدر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے میرے خلاف 32 جعلی ایف آئی آر کٹوائیں لیکن نواز شریف کے بعد انہیں بھی اڈیالہ جانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں پولیس کو غیرجانب دار کیا۔