جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

دوستوں کو سیر کروانی ہے ڈی جی سول ایوی ایشن پی آئی اے کا طیارہ لے کر کہاں کی سیر کے لیے نکل گئے، نیب کا بڑا ایکشن

datetime 18  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے ڈی جی سول ایوی ایشن کے مبینہ طورپر اپنے دوستوں کے ہمراہ پی آئی اے کی اسلام آباد سے سکردو جانے والی پرواز کو ایئر سفاری کے طورپر نانگا پربت کی فضائی سیر کے لئے

غیر قانونی طورپر استعمال کرنے اور سکردو ایئر پورٹ پر میبنہ طورپر سکردو سے اسلام آباد آنے والے مسافروں کو اڑھائی گھنٹے سکردو ایئر پورٹ پر غیر ضرور ی انتظار کے بارے میں میڈیا رپورٹس کا نوٹس لے لیا اور اس ضمن میں سول ایوی ایشن اور پی آئی اے کے ذمہ داران کو تعین کرنے کے ساتھ ساتھ ڈی جی نیب گلگت بلتستان/راولپنڈی کو شکایت کی مکمل جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔ چیئرمین نیب نے پی آئی اے کے سابق چیف ایگزیکٹو کا طیارہ ملک سے بلا اجازت باہر لے جاکر کوڑیوں کے بھاؤ فروخت کرنے کی شکایت کی رپورٹ بھی فوری طورپر طلب کر لی ہے تاکہ ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔ چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ پی آئی اے ایک قومی اثاثہ ہے جس کی کارکردگی قوم کی امنگوں کے برعکس ہونے کے ساتھ ساتھ قومی سرمایہ کا ھی مبینہ طورپرپر بے دریغ استعمال ہونے کے علاوہ ادارہ ترقی کی بجائے تنزلی کی طرف جارہا ہے جس کاتدارک اور قومی سرمایہ کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…