جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

ن لیگ کے سارے شیر ڈھیر ہو چکے ہیں، پس پردہ کیا ڈیل ہو رہی ہے؟ حکومت میں پیپلز پارٹی کا کیا رول ہو گا؟ اعتزاز احسن کے حیران کن انکشافات

datetime 18  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ کچھ کوششیں ایسی ہو رہی ہیں جن سے انتخابات خراب کرنے کی سازش ہو رہی ہے، اس سے اجتناب کیا جانا چاہیے ،مسلم لیگ (ن) والے آج بھی ڈیل کی کوشش کررہے ہیں ،اگر مخلوط حکومت بنی تو پیپلزپارٹی اس پر حاوی ہو گی،مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی اپنے انفرادی مقاصد کے لیے مذہب کا استعمال کر رہے ہیں، بلاول بھٹو وہ واحد سیاستدان ہیں جو منشور پر بات کر رہے ہیں،

بلاول بھٹو جمعرات کو لاہور آئیں گے اور وہی سے قصور کا راستہ اختیار کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ جتنے لوگ بلاول کے کیمپس میں آ رہے ہیں اتنے شہباز شریف لاہور سے نہیں نکال سکے،اس وقت صرف بلاول بھٹو شائستہ زبان استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے استقبال کے لیے مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپس لگائے جائیں گے،میری تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ پیپلز پارٹی کے سارے جیال اپنے لیڈر کا استقبال کریں ۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے اپنے بھائی کی پیٹھمیں چھرا گھونپا ہے، شہباز شریف ائیر پورٹ جانا ہی نہیں چاہتے تھے، لوہے کے چنے چبانے والا بھی ائیر پورٹ نہ پہنچ سکا، ایاز صادق ،خرم دستگیر، خواجہ آصف ،شاہد خاقان عباسی اور رانا ثنا اللہ بھی منظر سے غائب رہے، بلکہ مسلم لیگ (ن) کے سارے شیر ہوگئے ڈھیر۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف ریلی سے تین گھنٹے تک غائب رہے،کس سے ڈیل کی کوشش رہی وہی جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے سوچا تھا کہ جہاز سے اتریں گے تو عوام کا سمندر ہو گالیکن کوئی بھی نوازشریف کا استقبال کرنے نہیں پہنچا ۔یہی چیلنج جب بھی پیپلز پارٹی کو ہو ا تو فوری مقابلہ کیا بے شک گرفتاری ہی دینی پڑی ۔مسلم لیگ (ن) والے آج بھی ڈیل کی کوشش کر رہے ہیں،

اگر مخلوط حکومت بنی تو پیپلزپارٹی اس پر حاوی ہو گی۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ دھاندلی کی وجہ نیب نہیں بن رہی، انتخابات کی پچ میں گڑ بڑ ضرور ہو رہی ہے، کسی کو بھی انتخابات کو خراب کرنے کی کوششوں سے اجتناب کر نا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے مابین کو ئی اختلاف دکھائی نہیں دیتا لیکن حمزہ اور مریم نواز میں مقابلے بازی کی کشمکش دکھائی دے رہی ہے ،دونوں کے درمیان پارٹی میں حدود کی جنگ نظر آتی ہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…