لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) نے مریم نواز کی میڈیا ٹیم کو مکمل طور پر بند کر دیا ہے اور تمام اہم رہنماؤں کو سخت بیان بازی سے روک دیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نوازکی سرپرستی میں یہ میڈیا سیل پاکستان، دبئی اور برطانیہ سے کام کر رہا تھا، ایک اطلاع کے مطابق مسلم لیگ نون نے انتخابی مہم میں’’میڈیا مینجمنٹ‘‘کے لیے5ارب روپے کا بجٹ رکھا تھا اور نون لیگی میڈیا سیل کے لیے نامور صحافیوں‘کالم نگاروں‘اینکرزاور رپورٹرز کی خدمات حاصل کی گئی تھیں۔
تفصیلات کے مطابق نواز شریف اور شہبازشریف کے بیانیے میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے، مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے مریم نواز کی میڈیا ٹیم کوعملی طورپرغیرفعال کردیا گیا ہے، جس کے بعد مریم نواز کی قریبی سیاسی شخصیات بھی میڈیا ٹیم سے لاتعلق ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم اور نگزیب سمیت کئی شخصیات کوسخت بیان بازی سے روک دیا گیا، مریم اورنگزیب نے ووٹ کی عزت کے بجائے ترقیاتی کاموں کا بیانیہ اپنالیا ہے۔