جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ کرنے کے قابل نہیں ،نیازی کے جلسوں کی کرسیاں اس کے دماغ کی طرح خالی ہیں،اقتدار ملا تو ہندوستان کو پیچھے چھوڑ دیں گے، شہباز شریف کا دعویٰ

datetime 18  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راجن پور (آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میا ں شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان چیف آف آرمی سٹاف کی تعیناتی کا فیصلہ کرنے کے قابل نہیں ہیں، نیازی کے جلسوں کی کرسیاں اس کے دماغ کی طرح خالی ہیں، عمران خان 5سال جھوٹ بولے، نہ ہی کوئی کالج یونیورسٹی ہسپتال بنائے ، نہ کسانوں کو سستی کھاد اور سستی بجلی دی، اور نہ ہی کسانوں کو بلاسود قرضے دیئے، اقتدار ملاروزگار دوں گا، نئے ہسپتال بناؤں گا، ہم ہندوستان کو پیچھے چھوڑ دیں گے،

میں روجھان میں دانش اسکول اور یونیورسٹی بناؤں گا، نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں پہلی رات فرش پر سونا پڑا، ان کو اپنی والدہ سے ملنے نہیں دیا گیا۔بدھ کو روجھان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں ڈیرہ غازی خان میں دانش اسکول یونیورسٹی اور میڈیکل کالج بنوایا، میں بچیوں کا وظیفہ 100روپے سے بڑھا کر 1000روپیہ کیا، مظفر گڑھ جیسا اسپتال امریکہ میں بھی نہیں ہے، لوٹے بیت الخلاء میں بند ہوتے ہیں، کچھ لوگ پیدائشی لوٹے ہوئے ہیں نیازی کے جلسوں کی کرسیاں اس کے دماغ کی طرح خالی ہیں، ہم نے ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کی جبکہ الزام خان ایک میگاواٹ بجلی بھی پیدا نہیں کرسکا، لاڈلے کو کھلی چھٹی دی گئی ہے، عمران خان 5سال جھوٹ بولے، نہ ہی کوئی کالج یونیورسٹی اسپتال بنائے ، نہ کسانوں کو سستی کھاد اور سستی بجلی دی، اور نہ ہی کسانوں کو بلاسود قرضے دیئے، اگر خدمت کرنا ہے گنا ہ ہے تو ایسے گناہ باربار کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ کے بچوں کا بھی خادم ہوں، عمران خان دن رات جھوٹ بولتا ہے، لاہور میں جب ڈینگی آیا تو مجھے ڈینگی برادران کا نام نام دیا گیا، جب پشاور میں ڈینگی آیا تو عمران خان نتھیا گلی چلا گیا۔ عمران خان چیف آف آرمی سٹاف کی تعیناتی کا فیصلہ کرنے کے قابل نہیں ہیں۔

اگر اقتدار ملاروزگار دوں گا، نئے اسپتال بناؤں گا، ہم ہندوستان کو پیچھے چھوڑ دیں گے، میں روجھان میں دانش اسکول اور یونیورسٹی بناؤں گا،شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف نے عوام کی سہولت کیلئے پنجاب میں صحت کارڈ کا اجرا کیا، نواز شریف کو جیل میں پہلی رات فرش پر سونا پڑا، ان کو اپنی والدہ سے ملنے نہیں دیا گیا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب ن لیگ کا قلعہ ہے جس پر بلوچ قوم کو سلام پیش کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ

پشاور میں ڈینگی نے حملہ کیا تو جھوٹا نیازی خان نتھیا گلی چلا گیا جب کہ میں نے راجن پور میں سیلاب کے دوران امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔انہوں نے مزید کہا کہ جھوٹے خان نے خیبر پختونخواہ میں ایک کلو واٹ بجلی بھی پیدا نہیں کی اور نہ ہی کوئی یونی ورسٹی اور اسپتال بنایا۔صدر مسلم لیگ ن نے دعوی کیا کہ مظفر گڑھ جیسا اسپتال امریکا میں بھی نہیں بنایا گیا اور نواز شریف نے عوام کی سہولت کے لیے پنجاب میں صحت کارڈ کا اجرا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ عوام الیکشن میں بلے اور تیر کے نشان والوں کو ہرانا اور شیر کو جتوانا ہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…