ہفتہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2026 

کوئی کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو اسے قومی رہنماؤں کی تذلیل کی کھلی چھٹی نہیں دی جاسکتی،نواز شریف اور مریم نواز کے ساتھ توہین آمیز سلوک کا سپریم کورٹ نوٹس لے، پرویز رشید نے بڑا مطالبہ کر دیا

datetime 18  جولائی  2018 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنماء و سابق وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے ساتھ انتہائی توہین آمیز سلوک کا نگران حکومت اور سپریم کورٹ نوٹس لے ، بدسلوکی کی جو تفصیل سامنے آئی ہے اس نے پاکستان کا سر شرم سے جھکا دیا ہے،

کوئی کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو اسے قومی رہنماؤں کی تذلیل کی کھلی چھٹی نہیں دی جاسکتی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پرویز رشید نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز سے روا رکھا گیا سلوک قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کیساتھ پہلے لاہور ایئر پورٹ پر بدسلوکی کی گئی ۔ اب بدسلوکی کی جو تفصیل سامنے آئی ہے اس نے ہر پاکستانی کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔ پرویز رشید نے کہا کہ خصوصی طیارے پرانہیں اسلام آباد لانے کے بعد انتہائی توہین آمیز سلوک کیا گیا ۔ ایک قومی رہنماء کیساتھ ایسا سلوک ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ وہ کون لوگ تھے جنہوں نے نواز شریف اور مریم نواز کو گرفتار کیا؟ ، کس کے حکم سے نواز شریف اور مریم نواز کی تصویریں اور فلمیں بنائی گئیں؟ ۔ انہوں نے کہا کہ دو اہلکار نواز شریف کے دائیں ، بائیں بیٹھ گئے ۔ پرویز رشید نے کہا کہ مریم نواز کے ساتھ اختیار کیا گیا رویہ اخلاقی دیوالیہ پن ہے۔ پرویز رشید نے کہا کہ نواز شریف تین بار وزیراعظم رہنے والے ملک کے سب سے مقبول سیاستدان ہیں۔ نواز شریف اپنی بیگم اور مریم نواز اپنی والدہ بیگم کلثوم نواز کو تشویشناک حالت میں چھوڑ کر گرفتاری دینے پاکستان آئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…