جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

مسلم لیگ (ن) وہ بیج ہے جس نے قوم کو پورا پھل دیا،آپ لوگ سکون کی نیند سو رہے ہیں مگر آپ کا لیڈ ر اپنی بیمار اہلیہ کو چھوڑ پابندسلاسل ہو گیا، احسن اقبال کے دعوے

datetime 18  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارووال(نیوز ڈیسک)سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن وہ بیج ہے جس نے اس قوم کو پورا پھل دیا ہے،مسلم لیگ ن ہی قوم کی امیدوں پر پورا اتری ہے،یہ وہی ملک ہے جس میں بیس بیس گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوا کرتی تھی،اور آپ لوگ سکون کی نیند نہیں سو سکتے تھے، میاں نواز شریف اور اس کی ٹیم نے دن رات محنت کرکے لوڈ شیڈنگ پر قابو پایا ہے،

اور آپ لوگ سکون کی نیند سو رہے ہیں مگر آپ کا لیڈ ر اپنی بیمار اہلیہ کو چھوڑ کر آپ کے پاس آکر پانبد سلاسل ہوا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھنگالہ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ آپ کا یہ فرض ہے کہ 25جولائی کو مسلم لیگ ن کو کامیاب کرواکے اس کی سزا کو ختم کروائیں ۔ انہوں نے کہا کہ 70سالوں میں اتنی ترقی نہیں ہوئی جتنی پچھلے پانچ سالوں میں ہوئی ہے۔ آج نارووال میں تین یونیورسٹیاں ہیں۔ اس سے پہلے نارووال کے غریب عوام کے بچے ایف اے سے زیادہ تعلیم حاصل نہیں کرسکتے تھے۔ اور وہ چپڑاسی یا نائب قاصد بن کر مٹی میں مل جاتے تھے۔ نیو لاہور نارووال روڈ بننے کی وجہ سے آج ہم لاہور سے جڑ چکے ہیں۔ مستقبل قریب میں نارووال ایکسپریس وے کو سیالکوٹ لاہور ایکسپریس وے سے ملا دیا جائے گا جس سے بدوملہی اور لاہور کا سفر صرف 20سے25منٹ کا ہوجائے گا۔ ہمار ا منشور صرف صرف ترقی ہے۔ اب آ پ مسلم لیگ ن کے کاموں کو دیکھ کر فیصلہ کریں کہ کیا مسلم لیگ ن آپ کے ووٹ کی حقدار ہے یا نہیں۔ مجھے یقین ہے کہ آپ 25جولائی کو شیر کے نشان پر مہر لگا کر کامیاب کروائے گے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…