جھڈو(نیوز ڈیسک)میاں کے جا نثار ، مخالف پارٹیوں پر نثار ہو گئے ، مسلم لیگ (ن)کا نامزد امیدوار تنہا رہ گیا ۔ جھڈو کے مسلم لیگی پیپلز پارٹی اور ڈگری کے مسلم لیگی جی ڈی اے کی انتخابی مہم چلانے لگے ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی اسمبلی کے تعلقہ جھڈو اورتعلقہ ڈگری پر مشتمل حلقہ 50 میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر
چوہدری سجاد جٹ نامزد امیدوار ہیں لیکن گذشتہ روز مسلم لیگ(ن) تعلقہ جھڈو کے صدر اشفاق ربانی ، رانا شوکت علی اور (ن) لیگ کے ٹکٹ پر بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے پرویز طارق آرائیں نے پیپلز پارٹی کے کارنر میٹینگ میں پی پی کے امیدوار میر طارق علی تالپور کی کھلی حمایت اور پی پی کی انتخابی مہم چلانے کا اعلان کر دیا ہے ۔ اس موقع پر میر وقار خان تالپور ، میر عرفان خان تالپور، خالد صدف آرائیں، کونسلر محمد علی ناگوری بھی موجود تھے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل تعلقہ ڈگری میں بھی مسلم لیگ کے رہنماؤں چوہدری نوید گل، عاطف جمیل ، رمضان آرائیں اور دیگر نے پی ایس 50 پر گرینڈ ڈیموکریٹ الائینس کے امیدوار ارباب عنات اللہ کی حمایت کرنے اور (ن) لیگ کے امیدوار چوہدری سجاد کی انتخابی مہم کا بائیکاٹ کرنتے کا اعلان کیا ہوا ہے ۔ مذکورہ صورتحال کے بعد دونوں تعلقوں سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کا عملاً خاتمہ ہوتا نظر آ رہا ہے اور پارٹی کے امیدوار نہایت مشکل حالات میں حیران و پریشان نظر آتے ہیں ۔