بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

’’الیکشن کے حوالے سے اچھی خبریں نہیں آرہیں‘‘ عمران خان میدان میں آگئے، عوام سے بڑی اپیل کر دی

datetime 18  جولائی  2018 |

نتھیاگلی (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ گلیات میں انڈسٹری نہیں لگ سکتی جو انڈسٹری لگانے کا کہہ رہا ہے وہ جھوٹ بول رہا ہے، یہاں سیروسیاحت کیلئے نئے پوائنٹس لگائیں گے، نوجوانوں کو ٹورازم کی ٹریننگ دیں گے،یہاں ایسی اسکیم شروع کریں گے جس سے لوگ سردیوں میں بھی یہاں آئیں گے ،پیسہ آئے گا تو پانی کا بھی مسئلہ حل ہو جائے گا۔

بدھ کو نتھیا گلی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ جو کہتا ہے کہ وہ گلیات میں انڈسٹری لگا دوں گا وہ جھوٹ بول رہا ہے، یہاں انڈسٹری نہیں لگ سکتی، پاکستان کے ہر علاقے کو اللہ نے خصوصیات سے نوازا ہے، سیاح ہمیشہ گرمیوں میں گلیات کا رخ کرتے ہیں، جو خوبصورتی یہاں ہے وہ کہیں بھی نہیں ہے، ہم ہر سال یہاں سیروسیاحت کے نئے پوائنٹس بنائیں گے، جس سے مقامی لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج دبئی میں پاکستانی صرف مزدوری کررہے ہیں جبکہ فلپائن اور بھارت کے لوگ اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں، ہم نوجوانوں کو ٹورازم کی ٹریننگ دیں گے، ہم نے گلیات میں سڑکیں بنائیں جس سے یہاں کا روبار دگنا ہو گیا ہے، ہم یہاں اسکیم شروع کرنے لگے ہیں جس سے لوگ یہاں سردیوں میں بھی آئیں گے، جب اس علاقے میں پیسہ آئے گا تو پانی کا بھی مسئلہ حل ہو جائے گا، کراچی، اسلام آباد اور دیگر شہروں میں پانی کی شدید قلت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں پولیس کو غیر جانبدار کیا، شہباز شریف نے مجھ پر 32جعلی ایف آئی آرز کٹوائیں، نگران حکومت غیر جانبدار ہوتی ہے، امید کرتا ہوں نگران وزیراعلیٰ غیر جانبدار رہیں گے، شہباز شریف کو بھی اڈیالہ جیل جانا ہے، الیکشن کے حوالے سے اچھی خبریں نہیں آرہیں، عوام کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ گلیات والے بتائیں کہ کیا آپ کے حالات مری سے بہتر ہیں؟ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ حالات بہتر ہوئے ہیں تو آپ نے 25جولائی کو الیکشن کیلئے نکلنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…