جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

سیاسی وراثت تیسری نسل کو منتقل،والدہ مریم نواز اور نانا نوازشریف کی سیاست کو بچانے کیلئے جنید صفدر میدان میں آگئے، دھماکہ خیز اعلان

datetime 15  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک) سابق وزیرِاعظم میاں محمد نواز شریف کے نواسے جنید صفدر نے وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے، وہ ووٹ کو عزت دو تحریک کا حصہ بنیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق مریم نواز کے فرزند جنید صفدر(آج)پیر کی صبح ساڑھے چھ بجے لاہور ایئرپورٹ پہنچیں گے اور بعد ازاں راولپنڈی اڈیالہ جیل میں اپنی والدہ اور نانا سابق وزیرِاعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنید صفدر ووٹ کو عزت دو تحریک کا حصہ بھی بنیں گے۔وا ضح رہے کہ نواز شریف اور مریم کی وطن واپسی کے روز لندن میں مظاہرین کے ساتھ جھگڑے کی وجہ سے جنید صفدر کو حسین نواز کے صاحبزادے زکریا حسین سمیت گرفتار کر لیا گیا تھا۔حسین اور مریم نواز کے بیٹوں جنید صفدر اور زکریا حسین کا مظاہرین کے ساتھ جھگڑا ہوا تو بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی تھی۔ خیال رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ آنے کے بعد سے درجنوں پاکستانی روز سابق وزیرِاعظم کی رہائشگاہ کے باہر مظاہرہ کرتے نظر آتے تھے۔ انھیں مظاہرین سے جنید اور زکریا کا جھگڑا ہوا تو بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔اس جھگڑے میں ایک شخس شخص ہوا تھا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا اور معمولی طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا جبکہ جنید اور زکریا کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔خیال رہے کہ برطانوی قانون میں کسی کو مکا مارنا یا دھکا دینا بھی سنگین جرم سمجھا جاتا ہے۔ بعد ازاں جنید صفدر اور زکریا حسین کو بھی کچھ گھنٹے حراست میں رکھا گیا اور رہا کر دیا گیا لیکن واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ سابق وزیرِاعظم میاں محمد نواز شریف کے نواسے جنید صفدر نے وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے، وہ ووٹ کو عزت دو تحریک کا حصہ بنیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق مریم نواز کے فرزند جنید صفدر(آج)پیر کی صبح ساڑھے چھ بجے لاہور ایئرپورٹ پہنچیں گے اور بعد ازاں راولپنڈی اڈیالہ جیل میں اپنی والدہ اور نانا سابق وزیرِاعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…