پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

ہارون بلور پر حملہ طالبان نہیں بلکہ گھر کے کس شخص نے کروایا ؟ غلام احمد بلور نے اچانک حیرت انگیز انکشاف کر دیا

datetime 15  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آئی این پی ) اے این پی کے شہید رہنما ہارون بلور کے چچا غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ میرے بھتیجے کو طالبان نے نہیں بلکہ ہمارے اپنوں نے شہید کیا ، ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں، ہارون بلور کے قتل میں وہ لوگ ملوث ہیں جن کو اس واقعہ سے فائدہ پہنچا، ہمارے مخالفین سمجھتے ہیں کہ ہم ڈر جائیں گے لیکن ہم الیکشن سے بھاگنے والے نہیں،ان کی یہ خواہش پوری نہیں ہوگی،

دشمن ہمیں مارتے جائیں گے اور ہم لڑتے جائیں گے ۔پشاور کے علاقے یکہ توت میں دھماکے میں شہید ہونے والے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ہارون بلور کے چچا غلام احمد بلور نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان نے بیان دیا ہے کہ ہم نے ہارون بلور کو شہید کیا لیکن معاملہ اس کے برعکس ہے ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں کہ ہارون بلور کے قتل میں طالبان نہیں ہمارے اپنے ملوث ہیں۔ غلام احمد بلور نے شعر سناتے ہوئے کہا کہ دیکھا جو تیر کھا کر کمین گاہ کی طرف اپنے ہی دوستوں سے ملاقات ہوگئی، ہمیں ایسی ملومات ملی ہیں کہ اس واقعہ میں اپنوں کا ہاتھ ہے۔غلام بلور نے کہا کہ ہارون بلور کے قتل میں وہ لوگ ملوث ہیں جن کو اس واقعہ سے فائدہ پہنچا، سانحے سے طالبان کو تو کوئی فائدہ نہیں ہونا تھا، ہمارے مخالفین سمجھتے ہیں کہ ہم ڈر جائیں گے لیکن ہم الیکشن سے بھاگنے والے نہیں اور ان کی یہ خواہش پوری نہیں ہوگی، دشمن ہمیں مارتے جائیں گے اور ہم لڑتے جائیں گے لیکن ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں۔ قومی اور صوبائی اسمبلی کے لئے میدان میں اتریں گے اور پی کے 78 میرے بیٹے شہید ہارون بلور کی نشست ہے وہاں ایسا امیدوار لائیں گے جو جیتے گا۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…