ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

پاک فضائیہ نے وطن عزیز کا نام روش کر دیا ، برطانیہ میں رائل انٹرنیشنل میں کونسی پوزیشن حاصل کر لی ، ائیر مارشل نے دھماکہ خیز اعلان کر دیا

datetime 15  جولائی  2018 |

اسلام آباد(آئی این پی) آج کا دن پاک فضائیہ کے لئے باعث مسرت تھا جب برطانیہ میں منعقد ہونے والے تین روزہ رائل انٹر نیشنل ائیر ٹیٹو شو 2018 میں پاک فضائیہ کے ہرکولیس C-130 طیارے نے دوسری پوزیشن اپنے نام کر لی۔ یہ بہت بڑا اعزاز ہے کہ پاک فضائیہ کے ہرکولیس C-130 طیارہ نے دنیا بھر سے آئے ہوئے 300 طیاروں میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کے

سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے بھی ائیر شو میں حصہ لینے والے نمبر6 سکواڈرن کے ہرکولیس طیارے کا معا ئنہ بھی کیا ۔انہیںجہاز پر مزین مختلف اقسام کی تصاویر اور پینٹنگز کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔انہوں نے اس میگا ایونٹ میں پاک فضائیہ کی ٹیم کو ان کی شاندار کارکردگی اور وطن عزیز کا نام سر بلند کرنے پر مبارکباد پیش کی ۔پاک فضائیہ کے دستے کی کاوش کو سراہتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ یہ عظیم کامیابی بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے مثبت پہلوکو اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہو گی۔ پاک فضائیہ کے ہرکولیس C-130 طیارے نے خوبصورت اور پرکشش رنگوں او ر پینٹنگز کی وجہ سے لوگوں کے دل موہ لیے۔ دنیا سے آئے ہوئے تقریباً 300 سویلین اور ملٹری طیاروں جن میں امریکہ کا F-35A طیارہ ، فرانس ائیر فورس کا Rafale C طیارہ ، جرمن ائیر فورس کا Tornado IDS طیارہ اور برطانیہ کےRed Arrows نے بھی بین الا قوامی ائیر ٹیٹو شو میں حصہ لیا ۔ قبل ازیں پاک فضائیہ کے سربراہ نے چیف آف دی ائیر سٹاف پاور کانفرنس میں شرکت کی جس کا موضوعBuilding the Next Generation Air Force تھا۔ اس کانفرنس میں ہفتہ بھر جاری رہنے والی تقریبا ت جو کہ صد سالہ رائل ائیر فورس کے جشن کے طور پر منائی جا ر ہی تھیں، کے بارے میں شرکت کنندگان کو آگاہ کیا گیا ۔ سینئر حکومتی وزر ا ء ، اعلی عہدیداران اور تقریباََ ساٹھ سے زائد بین الاقوامی فضائیہ کے سربراہان نے اس کانفرنس میں شرکت کی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ آجکل برطانیہ کے سرکاری دورے پر ہیں۔ اس دورے کا مقصد بالخصوص دونوں ممالک کی فضائیہ کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرناہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…