پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

25جولائی کو انتخابات کا انعقاد، الیکشن کمیشن نے بالآخر بڑا اعلان کر دیا، سیاسی جماعتوں سے بڑی اپیل کر دی گئی

datetime 14  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن نے متفقہ طور پر انتخابی عمل ہر حال میں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نتخابی عمل ہر حال میں جاری رہے گا، اس سلسلے میں عوام کو کسی بھی مایوسی سے نکلنا چاہیے ،تمام ادار ے مل کر کام کر یں ،سیاسی پارٹیاں آپس میں روابط اور مقامی سطح پر انتظامیہ کے ساتھ کو آرڈینیشن اور معلومات کا تبادلہ فوری اور بہتر بنائیں،

نیکٹا کو الیکشن کمیشن کو تازہ ترین اینالائسز سے مسلسل آگاہ رکھے ۔ تفصیلات کے مطابق نیکٹا کوآرڈینیٹر ڈاکٹر محمد سلیمان خان نے چیف الیکشن کمشنر کے چیمبر میں الیکشن کمیشن کو سیکیورٹی خدشات اور ملک میں سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی جس میں ملک میں مختلف سیاسی شخصیات اورمقامات پر سیکیورٹی خدشات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ملک میں تازہ دہشت گرد حملوں کی پرزور مذمت کی گئی اور مستونگ کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار افسوس کیا ۔تفصیلی بریفنگ کے بعد الیکشن کمیشن نے متفقہ طور پر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ انتخابی عمل ہر حال میں جاری رہے گا، اس سلسلے میں عوام کو کسی بھی مایوسی سے نکلنا چاہیے۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل کے اس قومی فریضے کو احسن طریقے سے سر انجام دینے کیلئے تمام اداروں کو باہمی روابط اور تعاون بڑھانے پر زور دیا اور اداروں کو مل کر کام کرنے کا مشورہ دیا۔ تمام سیاسی پارٹیاں آپس میں روابط اور مقامی سطح پر انتظامیہ کے ساتھ کو آرڈینیشن اور معلومات کا تبادلہ فوری اور بہتر بنائیں۔ الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومتوں کو بھی ہدایات جاری کر دیں کہ اداروں کے ساتھ مل کر سیکیورٹی صورتحال کا باریکی سے جائزہ لے کر لائحہ عمل اختیار کیا جائے، انتخابات کو پر امن بنانے کیلئے تمام عوام اور سیاسی پارٹیاں آپس میں تعاون جاری رکھیں۔ آخر میں نیکٹا کو ہدایت کی گئی کہ الیکشن کمیشن کو تازہ ترین اینالائسز سے مسلسل آگاہ رکھیں۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…