اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے ۔۔۔!!! محلات میں رہنے والے نوازشریف کو اڈیالہ جیل کے اندر اب اپنا یہ کام خود ہی کرنا ہوگا

datetime 14  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نوازشریف اور مریم نواز اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں حکام کے مطابق جیل میں اے سی لگانے کی اجازت نہیں ہے، نوازشریف جیل میں اپنے لیے کھانا بھی خود بنائیں گے ۔مریم نوازکوبی کیٹیگری الاٹ کرنے کے لیے چارنکاتی ایس او پی پرعمل کرنا ہو گا، مریم نواز اگرسالانہ 6 لاکھ روپے ٹیکس ادا کرتی ہیں تب ہی ان کو بی کیٹیگری الاٹ ہوسکتی ہے، بی کیٹیگری میں قید بامشقت کاٹنے والے قیدی کو ایک مشقتی دیا جائیگا جب کہ اڈیالہ جیل میں کوئی فیملی کمپائونڈ بھی  موجود نہیں ہے۔

دوسری جانب جیل قوانین  کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کو بی کیٹیگری الاٹ کی جائے گی، نوازشریف کرسی میزسے لے کرروم کولر تک اپنے پیسوں سے خریدیں گے جب کہ  بیڈ، میٹرس، جائے نماز، وہیل چیئرسمیت دیگر سہولیات استعمال کرسکتے ہیں۔دریں اثناء ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں انڈا پراٹھا اور چائے کی پیشکش کی گئی تاہم انہوں نے صرف چائے پی۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزاپانے والے مسلم لیگ(ن)کے قائد میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو اڈیالہ جیل کے ہائی سکیورٹی زون میں رکھا گیا ہے جہاں دونوں نے پہلی رات قید میں کاٹی۔ مریم نواز نے اڈیالہ جیل کی خواتین بیرکس میں رات گزاری، نواز شریف اور مریم نواز نے صبح فجر کی نماز ادا کی، فجر کی نماز کے بعد دونوں کو ناشتہ پیش کیا گیا، جیل مینوئل کے مطابق میاں نواز شریف کو انڈا پراٹھا اورچائے کی پیشکش کی گی تھی، تاہم نوازشریف نے صرف اڈیالہ جیل کی چائے صبح ناشتے میں پی اورچائے کے ساتھ کچھ ادویات بھی استعمال کیں جب کہ مریم نواز نے بھی جی بھر کر ناشتہ نہیں کیا۔دریں اثناء نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدرکا ٹرائل جیل میں ہو گا اور آئندہ احتساب عدالت کی کارروائی اڈیالہ جیل میں ہوگی۔

وزارت قانون نے جیل میں ٹرائل کانوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس میں حکم دیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر کاجیل ٹرائل کیا جائے اور آئندہ احتساب عدالت کی کارروائی اڈیالہ جیل میں کی جائیگی۔واضح رہے کہ احتساب عدالت کی جانب سے نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر (ر)کو صرف ایک ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا سنائی ہے جبکہ مزید دوریفرنسز کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…