جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

ائیرپورٹ پرنواز شریف اور مریم نواز کی مزاحمت، کس چیز سے انکار کر دیا؟ اداروں کو حیران کن صورتحال کا سامنا

datetime 13  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)سابق وزیراعظم نواز شریف اور صاحبزادی مریم نواز کو لندن سے واپسی پر لاہور ایئر پورٹ پر گرفتار کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کی فلائیٹ تقریباً پونے9بجے لاہور ایئر پورٹ پر اتری طیارے کی لینڈنگ کے بعد جہاز کے اندر موجود20سے زائد لیگی رہنماؤں نے نواز شریف اور مریم نواز کو گھیرے میں لے لیا تاہم رینجرز اہلکار طیارے کے اندر داخل ہو گئے

جنہوں نے تمام مسافروں کو اترنے کی ہدایت کی نیب کی 3رکنی ٹیم نواز شریف اور مریم نواز کے وارنٹ لے کر طیارے کے اندر داخل ہوئی۔ ایف آئی اے کی ٹیم نے طیارے میں داخل ہو کر نواز شریف اور مریم نواز کے پاسپورٹ لے لئے اور نواز شریف اور مریم نواز کو رینجرز اہلکاروں نے گرفتار کر کے طیارے میں ہی روک لیا گیا۔ طیارے سے اترنے کے بعد نواز شریف اور مریم نواز نے ایئر پورٹ پر کھڑی گاڑی میں بیٹھنے پر بیٹھنے پر مزاحمت کی ۔ نواز شریف کی گرفتاری کے وقت لیگی کارکنوں اور رینجرز اہلکاروں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ نواز شریف گاڑی میں بیٹھنے کی بجائے ٹرمینل پر پیدل چل پڑے۔ تاہم اے ایس ایف کے اہلکاروں نے مریم نواز اور نواز شریف کو گھیرے میں لئے رکھا خواتین اہلکاروں نے مریم نواز کو باقاعدہ حراست میں لیا اور ساتھ ہی رینجرز نے نواز شریف کو بھی حراست میں لے کر خصوصی طیارے میں سوا کرادیا اور طیارے کے دروازے بند کردیئے گئے نواز شریف کا سامان بھی خصوصی طیارے میں شفٹ کیا گیا نواز شریف کی گرفتاری کے بعد خصوصی طیارہ لاہور سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگیا

دوسری جانب ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ نواز شریف اور مریم نواز کی لاہور ایئر پورٹ آمد سے قبل نیب کی ٹیم نے اسلام آباد میں بھی تمام تیاریاں مکمل کررکھی تھیں اور ڈپٹی ڈائریکٹر نیب محبوب عالم کی سربراہی میں اسلام آباد ایئر پورٹ روانہ ہوئی ٹیم میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر عدنان بٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر گل انور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مجتبی خان ، ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر جی ارمد شامل تھے۔ راولپنڈی میں ہیلی کاپٹر کے اطراف پولیس نے سرچ آپریشن کیا

اور ہیلی پیڈ سے جیل تک راستے کے اطراف میں رینجرز نے سکیورٹی سنبھالے رکھی۔قبل ازیں نواز شریف اور مریم نواز کے طبی معائنے کے لئے میڈیکل بورڈ اڈیالہ جیل پہنچا ۔ میڈیکل بورڈ اسلام آباد پولی کلینک ہسپتال کے سینئر ڈاکٹروں پر مشتمل تھا جس کے چیئر مین کنسلٹنٹ فزیشن ڈاکٹر آصف تھے بورڈ میں شعبہ نیفرالوجی، شعبہ میڈیشن، شعبہ امراض قلب کے ڈاکٹر بھی شامل تھے۔ ڈاکٹروں میں ڈاکٹر حامد اقبال، ڈاکٹر امتیاز احمد ڈاکٹر عاصمہ کیانی شامل ہیں۔ میڈیکل بورڈ نیب کی درخواست پر تشکیل دیا گیا جو اڈیالہ جیل میں نواز شریف اور مریم نواز کا طبی معاہدہ کر کے رپورٹ نیب کو دے گا۔ میڈیکل بورڈ جدید طبی آلات اور ایمبولینس کے ساتھ اڈیالہ جیل پہنچا تھا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…