اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچستان عوامی پارٹی کے انتخابی امیدوار و رہنما سراج رئیسانی قافلے پر خودکش حملے میں 20ساتھیوں سمیت جام شہادت نوش کر گئے ہیں۔ انہیں بلوچستان میں مستونگ کے علاقے درینگڑ میں نشانہ بنایا گیا جب وہ انتخابی مہم کے سلسلہ میں جا رہے تھے۔ بی پی 35سے انتخابات میں حصہ لینے والے بلوچستان عوامی پارٹی کے انتخابی امیدوار سراج درانی اپنے بڑے بھائی اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار اسلم
رئیسانی کیخلاف الیکشن لڑرہےتھے جبکہ نیشنل پارٹی کے سردار کمال خان ، پی ٹی آئی کے ملک فیصل دیودار ، ایم ایم اے کے رئیس غلام حیدربھی ان کے مدمقابل تھے۔ بھائی کی شہادت کے بعد سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کا کہنا تھا کہ باپ پارٹی (بلوچستان عوامی پارٹی)لانچ کرنیوالوں نے ان کے چھوٹے بھائی سراج درانی کو ان کے خلاف کھڑا کیا اور انہیں بھی دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور انتخابات سے دستبردار ہونے کا کہا جا رہا ہے۔