اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نواشریف کی پاکستان آمد اور ملکی حالت کے حوالے سے عمران خان کا ردعمل سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی پاکستان آمد اور ملکی حالت کے حوالے سے عمران خان کا ردعمل سامنے آیا ہے اور انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ نواز شریف پر جب بھی برا وقت آتا ہے تو پاکستان کی سرحد پر کشیدگی بڑھ جاتی ہے۔دہشت گردی کے واقعات اور سرحدوں پر گشیدگی بڑھ جانا کیا محض اتفاق ہے؟۔عمران خان کا کہنا ہے کہ انتخابات کو سبوتاژ
کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل پشاور میں اے این پی کے رہنما ہارون بلور ایک خودکش حملے میں جاں بحق کر دئیے گئے ہیں اور آج بنوں میں متحدہ مجلس عمل کے انتخابی امیدوار اکرم خان درانی پر بھی ایک خودکش حملہ کیا گیا ہے جس میں وہ محفوظ رہے ہیں جبکہ اس کے کچھ دیر بعد ہی بلوچستان میں مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما سراج رئیسانی کے قافلے کو دھماکے سے نشانہ بنایا گیا ہے جس میں پانچ افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔