منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان کو پیرنی بشریٰ بی بی سے کس نے اور کب ملوایا؟ بالآخر ریحام خان نے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

datetime 13  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان اور انکی تیسری اہلیہ بشریٰ بی بی کی شادی کی خبر نے پاکستان میں بھونچال برپا کر دیا تھااور یہ شادی پاکستان کے عوامی ، صحافتی و سیاسی حلقوں میں بہت عرصے تک زیر بحث رہی تاہم اب ریحام خان نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی متعلق راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتا دیا کہ ان دونوں کی پہلی ملاقات کروانے والی شخصیت کون تھی۔

اپنی کتاب میں ریحام خان لکھتی ہیں کہ عمران خان کو بشریٰ مانیکا سے 2014ء میں عون چوہدری نے ملوایا۔ عمران خان کی زندگی میں پیروں کی پہلے ہی کمی نہ تھی اور وہ ان کے کہنے پر عجیب احمقانہ حرکات کرتے رہتے تھے۔ یہ نئی بیعت عمران خان کو حماقت کے اگلے درجے پر لیجانے کے لیے تھی۔اس پیرنی کی مریدی میں جانے کے بعد بھی عمران خان اپنے جسم پر کالی دال ملنے اور تعویذ گنڈے جاری رکھے ہوئے تھے اور مجھ پر آئے روز ان کی توہم پرستی کی نئی پرت کھلتی جو کو دلیل اور انسانی عقل سے بالاتر ہوتی۔‘‘ریحام خان مزید لکھتی ہیں کہ ’’جب میرا شوہر اس قسم کی توہم پرستی کی دلدل میں دھنسا ہوا تھا، میں نے حقیقی روحانیت پر توجہ مرکوز کرنے کی کوشش کی۔ عمران نے مجھ سے وعدہ کر رکھا تھا کہ وہ مجھے شادی کے بعد عمرے کے لیے بیت اللہ لے کر جائے گا۔ میں نے اسے وہ وعدہ یاد دلایا اور عمرے پر تیار کر لیا۔‘‘نوٹ: یہ خبر ریحام خان کی کتاب کے اقتباسات سے جاری کی جا رہی ہے، کتاب کی زبان ایسی ہے کہ ہماری معاشرتی اقدار اس قسم کی زبان کی اجازت نہیں دیتیں، ادارہ ایسی زبان کو حذف کرکے خبریں دینے کی کوشش کر رہا ہے اور بطور ادارہ ہم لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ کتاب نہیں لکھی جانی چاہیے تھی اور اگر لکھنی ہی تھی تو اس قسم کے نجی واقعات اور ایسے الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہیے تھے۔ یہ تمام الزامات ریحام خان عائد کر رہی ہیں اور ان کی تصدیق یا تردید کرنا متعلقہ شخصیات پر ہے اور ہمارے ادارے کا اس سارے مواد سے کوئی تعلق نہیں۔‎‎

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…