بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

کتاب کے منظر عام پر آنے کے بعد ریحام خان کا نجی ٹی وی کو انٹرویو، مزید تہلکہ خیز انکشافات، کتاب کی ایک ایک بات پر قائم ہوں اور ۔۔۔! دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 12  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف چیئرمین کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ وہ مکمل طور اپنی کتاب میں لکھے گئے واقعات کی سچائی کے متعلق مطمئن ہیں اور اللہ کو جواب دہ ہیں۔ایک انٹرویومیں ریحام خان نے کہا کہ انہوں نے وہی باتیں کتاب میں لکھی ہیں

جن کے شواہد ان کے پاس موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں عدالت میں جاکر کہہ سکتی ہوں کہ سچ لکھا ہے اور میں یہ بات ذمہ داری سے کہہ رہی ہوں۔ریحام خان نے کہا کہ جو باتیں میں نے لکھی ہیں ان کی پارٹی کے لوگ اور جو ٹی وی میں بیٹھ کر باتیں کررہے ہیں جانتے ہیں کہ یہ باتیں درست ہیں۔اس سے قبل ریحام خان کی کتاب معروف ویب سائٹ ایمیزون پر ریلیز کر دی گئی۔563 صفحات پر مشتمل کتاب کا نام ’ریحام خان‘ ہے اور اس میں مصنفہ نے اپنی زندگی کے اہم واقعات کی تفصیلات درج کی ہیں۔ کتاب کی ریلیز قبل ہی اس کا مبینہ مواد لیک ہو گیا تھا۔ لیک ہونے والے مواد میں ان کے سابق شوہر عمران خان اور دیگر شخصیات کے حوالے سے درج معلومات کی وجہ سے پاکستانی سیاست اور انٹرنیٹ پر ایک طوفان برپا ہوا۔ایمیزون ویب سائٹ پر کتاب کے حوالے لکھا گیا کہ اس میں سماج اور سیاست سے جڑے حساس معاملات کو بیان کیا گیا اور اس کی مصنف کو کتاب کی وجہ سے دھمکیوں، ہراسگی اور زندگی کو خطرے جیسے حالات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…