جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا

datetime 12  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے لیے 25 جولائی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔الیکشن کمیشن نے یہ اعلان آئین کے آرٹیکل 218 اور الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 4 اور 8 ’سی‘ کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے کیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ 25 جولائی کو عام تعطیل کا مقصد عوام کو ووٹ کاسٹ میں سہولت فراہم کرنا ہے۔واضح رہے کہ

دارالحکومت اسلام آباد اور ملک کے چاروں صوبوں میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کیلئے 25 جولائی کو انتخابات شیڈول ہیں۔الیکشن کمیشن نے پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے ان افسران کو 23 جولائی سے 27 تک کے لیے فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کر دیئے ہیں، جو پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہرسیکیورٹی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تعینات کیے جائیں گے۔پولنگ اسٹیشن کے اندر یا باہر تعینات سیکیورٹی اہلکار کسی بھی بے ضابطگی یا بے قاعدگی کی صورت میں سب سے پہلے پریذائیڈبنگ افسر کو مطلع کرنے کے پابند ہوں گے، اور اس کے دیئے گئے احکامات کے مطابق عمل کریں گے تاہم اگر پریذائیڈنگ افسر خلاف ضابطہ کوئی کارروائی نہیں کرتا تو سیکیورٹی اہلکار اس بارے میں پاک فوج یا دیگر سیکیورٹی ادارے کے افسرکو مطلع کریں گے، جو اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اس بے ضابطگی کے خلاف کارروائی کا حق رکھتا ہے، لیکن اس کے لیے بھی ضروری ہے کہ وہ ریٹرننگ افسر کو معاملے سے آگاہ کرے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…