پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لاہور سیل کرنے کا فیصلہ،لیگی کارکنوں کو نواز، مریم کے استقبال کیلئے ائیر پورٹ پہنچنے سے روکنے کیلئے دھماکہ خیز اقدامات ، تفصیلات جاری

datetime 12  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو پارٹی قائد محمد نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے استقبال کیلئے ائیر پورٹ پہنچنے سے روکنے کیلئے 50مقامات پر کنٹینر زلگا کر راستے بند کئے جائیں گے ،13مقامات پر دو لےئر زمیں کنٹینر ز لگا ئے جائیں گے ۔جن مقامات کو کنٹینر لگا کر بند کیا جائے گاان میں نیا و پرانا راوی پل ، سگیاں ، شیر اکوٹ ، جناح ٹرمینل ، ظفر علی روڈ ، لکھو ڈیر انڈ ر پاس ،چائنہ سکیم انڈر پاس ،

کرول گھاٹی انڈر پاس ، ہربنس پورہ ، برکی ، قائد اعظم انٹر چینج ، کماہاں انٹر چینج ،چونگی امرسدھو ، گجومتہ اڈا پلاٹ سمیت دیگر مقامات کو کنٹینر لگا کر ٹریفک کیلئے بند کیا جائے جبکہ پولیس بھی تعینات کی جائے گی ۔ 13مقامات ایسے ہونگے جہاں کنٹینر دو لےئر ز میں لگائے جائیں گے ۔ مختلف سڑکیں اورکراسنگز کسی بھی متوقع عوامی اجتماع کے سلسلہ میں بند ہو نے کی صورت میں ٹریفک پولیس نے بھی ڈائیورشن پلان مرتب کرلیا ہے جس کے مطابق شہری متبادل راستوں کو استعمال کرسکتے ہیں ۔اسلام آباد سے آنے والی ٹریفک براستہ موٹر وے ، ٹھوکر نیازبیگ، قزلباش چوک ،شوکت خانم چوک سے شہر میں داخل ہو سکے گی۔جی ٹی روڈ سے آنے والی ٹریفک براستہ کالا شاہ کاکو سے موٹروے ،ٹھوکر نیاز بیگ کو استعمال کرتے ہوے لاہور میں داخل ہو سکے گی۔کالا خطائی روڈ سے آنے والی ٹریفک براستہ شاہدرہ چوک،بیگم کوٹ،فیض پور انٹر چینج سے براستہ موٹروے شہر میں داخل ہو سکے گی۔ملتان روڈ سے آنے والی ٹریفک براستہ بند روڈ اور موہلنوال روڈ کے زریعے شہر میں داخل ہو سکے گی۔رائیونڈ سے آنے والی ٹریفک براستہ بلوکی روڈ اور سوئے آصل روڈ کے ذریعے ہڈیارہ نالہ اور وہاں سے ڈیفنس روڈ سے ہوتے ہوے کچا جیل روڈ گرین ٹاون داخل ہو سکے گی۔

لاہور قصور روڈ سے آنے والی ٹریفک براستہ کاہنہ کاچھا روڈگرین ٹاؤن جبکہ براستہ روہی نالہ روڈ ڈیفنس میں داخل ہو سکے گی۔بیدیاں روڈ سے آنے والی ٹریفک ڈیفنس سے فیز 5 شہر میں داخل ہو سکے گی۔برکی روڈ سے آنے والی ٹریفک براستہ ڈیفنس فیز6اور 8سے شہر میں داخل ہو سکے گی۔شہر سے باہر جانے کے لیے مولانا شوکت علی روڈ،مین بلیوارڈ جوہر ٹاون، شوکت خانم، قزلباش چوک ،موٹروے انٹرچینج و ملتان روڈ کا استعمال کر سکیں گے۔

علاوہ ازیں بیرون ملک جانے والے مسافروں کو فلائٹ شیڈول سے کم از کم 06گھنٹے پہلے درج زیل پوائنٹ پر اپنی موجودگی کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی بذریعہ شٹل سروس ان کو ائیر پورٹ تک پہنچایا جائے گا۔ سٹی ٹریفک پولیس آفیسر لیاقت علی ملک نے کہاکہ شہری کسی بھی معلومات کے حصول یا دشواری کے با عث سڑکوں پر موجود ٹریفک وارڈنز سے رابطہ کرسکتے ہیں،غیر ضروری طور پر درج بالا علاقہ جات کی طرف سفر کرنے سے اجتناب کریں،شہری ٹریفک کی بدلتی صرتحال سے آگاہ رہنے کے لیے راستہ ایپ استعمال کریں۔ شہری مزید راہنمائی کیلئے پولیس ہیلپ لائن15 پر کال سکتے ہیں جبکہ راستہ ایف ایم88.6 سے شہریوں کو ٹریفک صورتحال سے آگاہ رکھا جائے گا۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…