ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

شہباز شریف نے رہنماؤں ، کارکنوں کی گرفتاریوں پر نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کو خط لکھ دیا،دھماکہ خیز اعلان

datetime 12  جولائی  2018 |

لاہور ( این این آئی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے صوبہ بھر میں رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں پر نگران وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کو خط لکھ دیا ۔شہباز شریف نے خط میں کہا ہے کہ لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی گرفتاریاں غیر قانونی ہیں، انتظامیہ کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کارکنوں کو گرفتار ی کے علاوہ جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل بھیج دیا گیا ہے۔

انہوں نے خط میں کہاکہ لیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، ہمارے 169ورکرز کو کوٹ لکھپت جیل بھیجا جا چکا ہے، ہمیں انتخابی مہم چلانے سے روکنے کے لیے منفی ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں، منفی ہتھکنڈوں سے الیکشن کو متنازع بنایا جا رہا ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنے رہنماؤں اور کارکنوں کی فی الفور رہائی کا مطالبہ کرتی ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ میں چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس سپریم کو رٹ کو بھی یہ خط ارسال کر رہا ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…