پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

Jazzاور کریم نے صارفین کے لیے شاندار آفرز کا اعلان کر دیا

datetime 12  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( این این آئی ) Jazzاور کریم نے پورا سال اپنے صارفین کو لا تعداد آفرز فراہم کرنے کے لیے شراکت داری قائم کر لی ۔صارفین اب کریم ایپ میں رائیڈ بک کرنے سے پہلے ‘JAZZSUPER4G’ کا پرومو کوڈ لگا کر اپنی اگلی چار رائیڈز پر 20فیصدتک کی ڈسکاؤنٹ حاصل کر سکتے ہیں ۔کریم ایپ کو پہلی مرتبہ استعمال کرنے والے صارف ‘JAZZRIDE’ کا پرومو کوڈ لگا کر اپنی پہلی رائیڈ پر 250روپے تک کی ڈسکاؤ نٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

اس شراکت داری پر بات کرتے ہو ئے ، ہیڈ آف مارکیٹنگ Jazz – ، کاظم مجتبہ، نے کہا”اپنے صارفین کو بہترین سروسز فراہم کرنا Jazzکی اولین ترجیح ہے۔خطے کے بڑے کھلاڑی کریم کے ساتھ شراکت قائم کرکے ہم لاکھوں لوگوں کو آسان اور محفوظ سفر فراہم کر رہے ہیں جس سے موبائل ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے فوائد کو بھی فروغ ملے گا “۔ ہیڈ آف مارکیٹنگ – کریم، عمر ضابط ، نے مزید بات کرتے ہو ئے کہا” Jazzکے صارفین کو نئی اور شاندار آفرز مہیا کرنے پر ہمیں خوشی ہے ۔کریم ہر لحاظ سے پاکستان میں ڈیجیٹل جدت کا علمبردار بننا چاہتا ہے اور اس شراکت داری سے ہم اپنے مقصد کے مزید قریب آگئے ہیں۔ Jazz کی سروس اور ہمارا پلیٹ فارم مل کر صارفین کے لیے سفر کرنے میں آسانی پیدا کرے گا۔”اس شراکت سے Jazzاور کریم سال 2018میں پندرہ شہروں میں پروموشن آفرز فراہم کریں گے ۔اس کے علاوہ بہت جلد کریم کے صارفین JazzCash Accountاور JazzCashریٹیل شاپ سے اپنی رائیڈز کے لیے کریڈٹ بھی حاصل کر سکیں گے ۔اس سے صارفین اپنے سفر میں آسانی لانے کے لیے اپنی رائیڈ کے لیے ٹاپ اپ کی سہولت استعمال کر سکیں گے ۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے ، چیف MFSاینڈ ڈیجیٹل آفیسر – Jazz، عامر اعجاز ، نے کہا”

اس شراکت سے ہم کریم کو آسان فنڈز ٹرانسفر سروس فراہم کر رہے ہیں ۔مالی شمولیت کے ایجنڈے کی حمایت کرتے ہوئے یہ سروس کریم کے لاکھوں صارفین اور کیپٹن کو معاونت فراہم کرے گی جو کہ ہمارا مقصد ہے ۔”کریم JazzCashکے ساتھ شراکت داری کے مزید موا قعوں کی کوشش میں صارفین کو سہولت فراہم کرے گا۔JazzCashکی کیش آؤٹ ٹیکنالوجی کے ذریعہ سستے اور رقم کے آسان حصول سے صارفین ملک بھر میں Jazzکے 75,000سے زائد ریٹیلرز سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں ۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…