اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف اور مریم نواز کو لندن سے ابوظہبی لے جانے والی نجی ائیر لائن کی فلائٹ کینسل ہو گئی ، وطن واپسی مؤخر ہونے کا امکان۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز نے کل 13 جولائی بروز جمعہ وطن واپسی کا اعلان کر رکھا ہے لیکن نواز شریف اور مریم نواز کو لندن سے ابوظہبی لے جانے والی نجی ائیر لائن کی فلائٹ کینسل ہو گئی۔دونوں کی وطن واپسی کے سلسلے میں نجی ائیر لائن کی پرواز ای وائے 18 پر بُکنگ کروائی تھی ای وائے 18 نے لندن
سے ابوظہبی آنا تھا جس کے بعد نواز شریف اور مریم نواز نے اتحاد ائیرلائنز کی پرواز اے وائے 243 سے لاہور پہنچنا تھا۔لندن سے ابوظہبی جانے والی پرواز کینسل ہونے کے بعد نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی پر سوالات اُٹھنا شروع ہو گئے ہیں۔ اور ان کی وطن واپسی مؤخر ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ نواز شریف اور مریم نواز کو آج شام لندن سے روانہ ہو کر براستہ ابوظہبی لاہور پہنچنا تھا لیکن اب فلائٹ کینسل ہونے کے بعد نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی مؤخر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔