جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان کا وہ انتہائی قریبی دوست جس کی بنی گالہ میں ہیروئن کی بے پناہ ڈوز استعمال کرنیکی وجہ سے موت ہوگئی ، یہ کون تھا ؟ ریحام خان نے خوفناک بات کہہ دی

datetime 12  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوٹ: یہ خبر ریحام خان کی کتاب کے اقتباسات سے جاری کی جا رہی ہے، کتاب کی زبان ایسی ہے کہ ہماری معاشرتی اقدار اس قسم کی زبان کی اجازت نہیں دیتیں، ادارہ ایسی زبان کو حذف کرکے خبریں دینے کی کوشش کر رہا ہے اور بطور ادارہ ہم لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ کتاب نہیں لکھی جانی چاہیے تھی اور اگر لکھنی ہی تھی تو اس قسم کے نجی واقعات اور ایسے الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہیے تھے۔ یہ تمام الزامات ریحام خان عائد کر رہی ہیں اور ان کی تصدیق یا تردید کرنا متعلقہ شخصیات پر ہے اور ہمارے ادارے کا اس سارے مواد سے کوئی تعلق نہیں۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان کی شہرہ آفاق کتاب جو اپنی اشاعت سے قبل مشہور ہو چکی تھی اب باقاعدہ طور پر شائع کر دی گئی ہے۔ ریحام خان نے اس کتاب کا نام ’’ریحام خان‘‘رکھا ہے جس کو چھاپا نہیں گیا بلکہ اسے ایمازون پر ٹیبلٹ کنڈل پر جاری کیا گیا ہے جس کو کوئی بھی 9.99ڈالر میں ڈائون لوڈ کر کے پڑھ سکتا ہے۔ اس کتاب میں عمران خان نے اپنی اور چیئرمین تحریک انصاف کی زندگی سے متعلق نہایت حیران کن اور بولڈ انکشافات کئے ہیں۔ کتاب میں ایک جگہ ریحام خان لکھتی ہیں کہ عمران خان کے قریبی دوست وکی جو کہ ایک معروف برانڈ ” موبائل زون “ کے مالک تھے ،کی بنی گالہ میں ہیروئن کے زیادہ استعمال کے باعث موت ہو گئی تھی ۔اپنے اس دعویٰ کی تفصیل لکھتے ہوئےریحام نے تحریر کیا کہ عمران خان کے بیٹے جب بنی گالہ سے چلے گئے تو عمران خان نے عون چوہدری کے ذریعے مجھے پیغامات بھجوائے کہ واپس آجائیں ،گھر واپس آنے سے ایک دن قبل مجھے عون چوہدری کا فون آیا جس نے مجھے اس انتہائی خوفناک واقعے سے آگاہ کیا کہ آپ کی غیر موجودگی میں عمران خان کا ایک انتہائی قریبی دوست ان سے ملنے کیلئے آیا ہوا تھا اور اس دوران اس کی موت ہو گئی ، میں اس بارے میں جاننے کی کوشش کی تو مجھے ایک تصویر مل گئی جس میں دس لوگ عمران خان کے اور ذاکر کے ساتھ رات کا کھانا کھا رہے ہیں ۔ میرے گھر پہنچنے پر عمران خان مجھے دیکھ کر خوش دکھائی دئیےدوست کی اچانک موت پر وہ کچھ پریشان بھی دکھائی دئیے انہوں نے مجھے اپنے دوست کی موت کے بارے میں بھی بتایا اور اس سے ان کو پہنچنے والے دکھ اور رنج کا بھی ذکر کیا ۔ریحام خان اس بارے میں مزید لکھتی ہیں کہ عمران خان کا دوست ’وکی‘ جو کہ انتہائی معروف برانڈ ” موبائل زون “

کا مالک تھا جس کی عمر 50 سال کے لگ بھگ تھی وہ عمران خان سے کافی عرصہ سے ملاقات کرنا چاہ رہے تھا ،میری عدم موجودگی میں ذاکر انہیں لاہور سے اسلام آباد لے کر آئے ، عمران خان کے مطابق وہ تقریبا رات دس بجے پہنچے ،کھانا کھایا اور وہ اسی رات کو واپس لاہور چلے گئے ،اگلے دن تقریبا شام سات بجے وکی کے سر میں شدید درد ہوا اور اس نے اپنی اہلیہ سے ایک چائے کا

کپ بنانے کیلئے کہا اور جب وہ چائے لے کر آئی تو اس نے وکی کو مرا ہوا پایا ۔ عمران خان نے مجھے بتایا کہ وکی میرے لیے تحفہ بھی لے کر آیا تھا، میں نے تحفے کی طرف دیکھتے ہوئے عمران سے پوچھا کہ کیا وہ شرابی تھا ؟ ۔ عمران خان نے میری طرف گھور کر دیکھا اور پوچھا کہ تمہیں کیسے پتا ہے ؟ میں نے جواب دیا کہ یہ کتنی بڑی برف کی بالٹی ہے ، میں نے اس طرح کی بڑی بالٹی پہلے نہیں دیکھی ۔ریحام خان کا کہناتھا کہ عمران خان میرا جواب سن کر اطمینان میں آ گیا اور اپنا سر پیچھے پھینک کر لیٹ گیا اور ہنسے لگا ، عمران نے مجھے بتایا کہ وکی ہیروئن استعمال کرتاتھا اور اسی کی وجہ سے مسائل ہوئے ۔ریحام خان کا کہناتھا کہ عمران خان نے اپنے دوست کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے بھی نہیں گئے ۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…