اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

الیکشن سے پہلے ن لیگ کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ،سپریم کورٹ نے خواجہ سعد رفیق کو بڑی خوشخبری سنا دی

datetime 12  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے 2013 کے عام انتخابات کے دوران  این اے 125 میں مبینہ دھاندلی سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما  سعد رفیق کی اپیل منظور کرلی اور الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔واضح رہے کہ 2013 کے عام انتخابات میں این اے 125 سے سعد رفیق کامیاب ہوئے تھے تاہم الیکشن کے نتائج کو پاکستان تحریک انصاف کے حامد خان نے الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کردیا تھا۔

الیکشن ٹربیونل نے 2015 میں حامد خان کی عذرداری پر این اے 125 کے انتخابی نتائج کالعدم قرار دے کر ضمنی انتخاب کا حکم دیا تھا۔جس کے بعد خواجہ سعد رفیق نے الیکشن ٹریبونل کے جج جاوید رشید محبوبی کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سماعت کے بعد  دو رکنی بینچ نے سعد رفیق کی اپیل منظور کرتے ہوئے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔اس طرح لیگی رہنما سعد رفیق انتخابات 2013 میں دھاندلی کے الزامات سے بری ہوگئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…