جمعہ‬‮ ، 28 فروری‬‮ 2025 

”ریحام خان لندن کے بار میں برہنہ ناچتی تھی “ عمران خان کے کس دوست نےریحام سے شادی سے ایک دن پہلے انہیں یہ پیغام بھیجتے ہوئے آئی ایس آئی افسرکو بطور گواہ پیش کرنیکا دعویٰ کیا تھا؟

datetime 12  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوٹ: یہ خبر ریحام خان کی کتاب کے اقتباسات سے جاری کی جا رہی ہے، کتاب کی زبان ایسی ہے کہ ہماری معاشرتی اقدار اس قسم کی زبان کی اجازت نہیں دیتیں، ادارہ ایسی زبان کو حذف کرکے خبریں دینے کی کوشش کر رہا ہے اور بطور ادارہ ہم لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ کتاب نہیں لکھی جانی چاہیے تھی اور اگر لکھنی ہی تھی تو اس قسم کے نجی واقعات اور ایسے الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہیے تھے۔ یہ تمام الزامات ریحام خان عائد کر رہی ہیں اور ان کی تصدیق یا تردید کرنا متعلقہ شخصیات پر ہے اور ہمارے ادارے کا اس سارے مواد سے کوئی تعلق نہیں۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ریحام خان کی کتاب بالآخر منظر عام پر آچکی ہے اور اس کتاب نے پاکستان میں بھونچال برپا کر دیا ہے۔ اس کتاب میں ریحام خان نے عمران خان سے شادی اور بعد کے حالات کو نہایت تفصیل کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ ریحام خان نے یہ کتاب کسی پبلشر سے نہیں چھپوائی بلکہ اسے ایمازون ٹیبلٹ کنڈل پر جاری کر دیا ہے۔ اس کی قیمت 9.99ڈالر رکھی گئی ہے اور اسے صرف آن لائن پڑھا جا سکتا ہے۔کتاب کا نام ’’ریحام خان‘‘رکھا گیا ہے۔ ریحام خان اپنی کتاب میں ایک جگہ لکھتی ہیں کہ تحریک انصاف کے لوگوں نے میرے حوالے سے عمران خان کے کان شادی سے پہلے ہی بھرنےشروع کر دیئے تھے اور مجھ پر سنگین الزامات عائد کئے جا رہے تھے۔ ریحام خان بتاتی ہیں کہ ہماری شادی کے روز بھی عمران خان اور میں مجھ پر لگائے گئے الزامات سے متعلق ٹیکسٹ میسج پر گفتگو کرتے رہے۔ عمران خان نے مجھے ٹیکسٹ میسج کیا کہ میرے ایک قریبی دوست (موبی)کو ہماری شادی سے متعلق پتہ چل چکا ہے اور اس نے مجھے بتایا ہے کہ تم لندن کے ایک بار میں برہنہ ڈانس کیا کرتی تھیں، اس نے مجھے کہا ہے کہ وہ کل اپنے ساتھ ایک آئی ایس آئی افسر کو ساتھ لیکر آئیگا جو تمہارے فحش ماضی اور لوگوں کیساتھ معاشقوں کی تفصیلات بے نقاب کریگا۔ ریحام خان لکھتی ہے کہ یہ الزامات پڑھ کر میرے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا اور میں نے جواباََ عمران خان کو لکھا کہ میں ان لوگوں کے گھٹیا الزامات سے تنگ آ چکی ہوں، میں اب تمہیں میسج نہیں کرونگی اور تم بھی مجھے میسج بھیجنا بند کرو کیونکہ مجھے یہ رویہ بالکل عجیب لگ رہاہے، میں نے اس موقع پر عمران خان سے سختی سے بات کی اور لکھا کہ میرے خیال سے تم میرا خیال دل سے نکال دو جس کے بعد وہ کئی گھنٹے تک مجھ سے معافیاں مانگتا رہا اور مجھے پیغامات بھیجتا رہا، اس موقع پر عمران خان نے میسج بھیجا کہ میں صرف لوگوں سے ملنے والی اطلاعات تم تک پہنچا رہا ہوں، یہ الزام میری طرف سے نہیں ہیں۔“

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نارمل ملک


حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…