کراچی ( آن لائن ) ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب احمد کی زیر صدات میٹ کمپلیکس، کراچی میں آج ہو گا ۔ رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکریٹری خالد اعجاز مفتی کے مطابق مطلع صاف ہونے کی صورت میں ذی الحج 1439 ہجری کا چاند آج دکھائی دے گا۔ذی الحج کا چاند ہفتہ 11 اگست کوپاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 2 بج کر 58 منٹ پر پیدا ہوگا۔
اتوار 12 اگست کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر پاکستان کے تمام شہروں میں 27 گھنٹے سے زیادہ ہوگی۔ نیاچاند اس وقت دکھائی دیتا ہے جب اس کی عمر غروب آفتاب کے وقت کم ازکم 19 گھنٹے سے زائد ہو جبکہ سورج اور چاند کے غروب ہونے کا درمیانی فرق کم ازکم 40 منٹ ہونا چاہیے۔رواں سال پاکستان اور سعودی عرب میں عید الاضحی بھی ایک ہی دن منائے جانے کا امکان ہے۔