راولپنڈی(آئی این پی)سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاہے کہ عمران کو کہتا ہوں ایسے لوگوں سے تبدیلی لاؤ گے ،جنہوں نے پیپلز پارٹی سے وفا نہیں کی ، ق لیگ سے وفا نہیں کی ، مشرف سے وفا نہیں کی آپ سے وفا کیا کریں گے، کرپشن کی گندگی میرے دامن پر نہیں ،چیلنج کرتا ہوں اس حلقے کا مو ازنہ میاں نواز شریف، زرداری اور عمران کے حلقے سے کریں ، میں نے کوئی مل کوئی فیکٹری نہیں لگائی ،جیپ میں خود بھی بیٹھو اور دوسروں کو بھی بٹھاو۔
میرا مخالف کہتا ہے میں نے مشرف دور میں کام کروائے کہاں کروائے نظر نہیں آتے، دہشتگردی کے خلاف جنگ وزارت داخلہ نے فوج کے ساتھ مل کر لڑ ی،میں جھوٹ نہیں بولتا میں منافقت نہیں کرتا۔میں واحد سیاست دان ہوں جو 85 سے آج تک 8 مرتبہ ایم این اے بنا میں نے اپنی زبان پاکستان کے مفاد کے لیے استعمال کی ہے۔ وہ بدھ کو یہاں کوٹہ کلاں میں عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ میری نیت صاف تھی میں نے آپ کی خدمت کی۔پونا ارب روپیہ اس علاقے میں لگایا، اللہ تعالی مجھے توفیق دے آپ کی اور خدمت کرسکوں عزت عہدے سے نہیں کردار سے ملتی ہے۔چوہدری نثار نے کہا کہ چیلنج کرتا ہوں اس حلقے کا مو ازنہ میاں نواز شریف، زرداری اور عمران کے حلقے سے کریں۔ میں نے کوئی مل کوئی فیکٹری نہیں لگائی۔کرپشن کی گندگی میرے دامن پر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی عزت بھی رکھی اور ووٹ دینے والوں کی بھی عزت رکھی ہے۔ میں نے تمام زندگی اپنی قوم اپنے علاقے اور آپکو دی ۔آج چہان میں آپ کا اکٹھ دیکھ کر محسوس ہوا کہ ٹھیک کیا۔ الیکشن کا کھیل بڑا صاف شفاف ہے۔ آج میں آیا ہوں مجھ سے پوچھیں کہ میں نے کیا کیا۔ چوہدر ی نثا ر نے کہاکہ میں یہاں سے ہارا لیکن پھر بھی میری خدمات آپکے سامنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے مخالفین سے بھی پوچھو کہ انہوں نے پانچ سالوں میں کیا کیا۔
میں نے اس روڈ کو تیسری مرتبہ 85 کروڑ سے تعمیر کروایا۔ اس سے قبل 1985 میں بھی میں نے بنایا۔ یہاں اس علاقے میں اربوں روپے لگا کر پل،سڑکیں اور دیگر ترقیاتی کام کرواے۔ میں نے اپنے علاقے کی نماندگی کا حق ادا کیا۔میں آپ کا بھائی، بیٹا اور نماندہ ہوں جس پر مجھ فخر ہے ۔انہوں نے کہا کہ تھانہ چونترہ کے لوگوں پر فخر ہے کہ غیرت مند ہیں بکتے اور جھکتے نہیں۔ میری نواز شریف سے ناراضگی یہ ہے کہ میں نے کہا میں نواز شریف کے بچوں کے سامنے ہاتھ نہیں باندھ سکتا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان میرا 45 سالہ پرانا دوست ہے اسے بھی انکار کیا۔ انہوں نے کہاکہ میرا ٹکٹ عوام کا ٹکٹ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف چونتیس سال تم نے میری وفا دیکھی اب میری اور میرے چونترے والو کی سٹ دیکھنا۔انہوں نے کہا کہ میں عمران کو کہتا ہوں ایسے لوگوں سے تبدیلی لاؤ گے ۔جنہوں نے پیپلز پارٹی سے وفا نہیں کی۔ ق لیگ سے وفا نہیں کی۔ مشرف سے وفا نہیں کی آپ سے وفا کیا کریں گے۔ آج حلقہ 63 میں ہوں میں اسی پر کام کر رہا ہوں۔
تین حلقے اپنے چونترے والوں کے سپرد ہیں یہی میرا الیکشن لڑ رہے ہیں ۔اس دفعہ ہمارا نشان شیر نہیں جیپ ہے ۔ شیر اب بلی بن گئی ہے ۔جیپ میں خود بھی بیٹھو اور دوسروں کو بھی بٹھاو۔میرا مخالف کہتا ہے میں نے مشرف دور میں کام کروائے کہاں کروائے نظر نہیں آتے۔چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ میں اپنے لوگوں سے التجا کرتا ہوں کہ اس بار ایک بھی ووٹ باہر نہ جائے۔چونترے والو اس دفعہ بارات گھر سے لے کر نکلنا ہے ۔ پورے ملک کی نظریں 25 تاریخ کو آپکے اس حلقے پرلگی ہو گی۔
چوہدری نثار نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ وزارت داخلہ نے فوج کے ساتھ مل کر لڑ ی ۔کل پشاور میں افسوسناک واقعہ ہوا ہے۔ جس خاندان کی جان گئی ، کل ان کا ایک اور بیٹا شہید ہوگیا انہوں نے پشاور دھماکہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے دعائے مغفرت کروائی۔میں جھوٹ نہیں بولتا میں منافقت نہیں کرتا۔میں واحد سیاست دان ہوں جو 85 سے آج تک 8 مرتبہ ایم این اے بنا میں نے اپنی زبان پاکستان کے مفاد کے لیے استعمال کی ہے۔مغربی دنیا کو کہا جب تک مسلمانوں کے حوالے سے سوچ تبدیل نہیں ہوگی
دہشتگردی کے خلاف جنگ نہیں لڑی جاسکتی۔مسلمان دہشتگردی کا شکار ہیں۔ چوہدری نثار نے کہا کہ ہندوستان کا وزیر داخلہ آیا کشمیریوں کا قاتل راج ناتھ۔میاں نواز شریف نے کہا کہ بھارتی وزیرداخلہ کی خاطر تواضع کرنا، ۔لیکن میں نے اس کی ایسی خاطر کی تو وہ کرسی چھوڑ کر واپس چلا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاست بڑا مشکل کام ہے۔ میں نے اپنے حلقے میں 32 ارب روپے کے ترقیاتی کام کیے۔ میرے مخالفین کہتے ہیں انہوں نے کام کروائے تو باقی جگہوں پر کیوں نہیں کرائے۔یہ کام نہ تو کوئی پارٹی کراتی ہے اور نہ حکومت کراتی ہے۔