پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ڈیم بناؤ مہم عروج پر،تحریک انصاف کے امیدواروں نے بھی چیف جسٹس کے ڈیمز بنانے کے فنڈز میں بڑی رقم دینے کا اعلان کردیا

datetime 11  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے امیدواروں این اے 252 کے آفتاب جہانگیر ، پی ایس 121سے ربستان خان، اور پی ایس 122 سے جان محمد گبول نے چیف جسٹس آف پاکستان کے ڈیمز بنانے کے فنڈ میں پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے، انھوں نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے پورے ملک کے عوام کو چاہئے کہ اس فنڈ میں پیسے جمع کروائیں تاکہ ڈیمز کی تعمیر کو ممکن بنایا جاسکے

تحریک انصاف اقتدار میں آنے کے بعد ڈیمز کی تعمیر کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گی، ان خیالات کا اظہار انھوں نے بدھ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر آفتاب جہانگیر، ربستان خان، جان محمد گبول اور دیگر بھی موجود تھے۔ آفتاب جہانگیرنے کہا کہ ملک بھر میں ہزار کی تعداد میں قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدوار کھڑے ہوئے ہیں ہماری ان سے اپیل ہے کہ وہ اپنے انتخابی فنڈز میں سے ڈیمز کے لئے رقم جمع کروائیں، انھوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے منشور میں ڈیمز کی تعمیر کا معاملہ شامل ہے۔ ڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے چیف جسٹس نے ایک قدم اٹھایا ہے تحریک انآاف اسے پایہ تکمیل تک پہنچائے گی، انھوں نے کہا کہ انھوں نے کہا کہ میں این اے 252 سے الیکشن لڑ رہا ہوں یہ حلقہ کراچی کا بڑا حلقہ ہے لیکن انتہائی پسماندہ حالت میں ہے جہاں نہ پانی ہے نہ بجلی، نہ اسپتال ہیں اور نہ تعلیمی ادارے اسکولوں اصطبل بن چکے ہیں حکومتی ادراروں اور میڈیا سے میری اپیل ہے وہ یہاں توجہ دیں۔  تحریک انصاف کے امیدواروں این اے 252 کے آفتاب جہانگیر ، پی ایس 121سے ربستان خان، اور پی ایس 122 سے جان محمد گبول نے چیف جسٹس آف پاکستان کے ڈیمز بنانے کے فنڈ میں پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے، انھوں نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے پورے ملک کے عوام کو چاہئے کہ اس فنڈ میں پیسے جمع کروائیں تاکہ ڈیمز کی تعمیر کو ممکن بنایا جاسکے

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…