اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے لائرز ونگ کے رہنما نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئین اور قانون کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اگر نواز شریف نے کرپشن کی ہے تو وہ بھُگتیں مگر ہم آئین و قانون کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے لے کر ملک میں نیچے درجے تک جتنی بھی عدالتیں ہیں ہم ان کا دست بازو بننے کے لیے تیار ہیں، انہوں نے کہا کہ اس وقت یہ تقاضا ہے کہ ملک کے ادارے مضبوط ہوں۔ انہوں نے اپنی پریس کانفرنس
میں کہاکہ جو لوگ عدلیہ پر تنقید کرکے مختلف قسم کی افواہیں پھیلاتے ہیں وہ اپنے مقاصد میں کامیاب ہوں گے، انہوں نے کہاکہ قوم کو چاہیے کہ عدلیہ اور الیکشن کمیشن کا ساتھ دے تاکہ الیکشن بالکل صاف و شفاف ہو سکیں۔ مسلم لیگ (ن) کے لائرز ونگ نے کہا کہ ہم عدلیہ، آئین اور قانون کے ساتھ ہیں، ہم سپریم کورٹ کی سربلندی کے لیے ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، ہمیں کسی ادارے یا سیاسی جماعت کا کوئی خوف نہیں ہے۔ اس طرح ن لیگ کے لائرز ونگ نے بھی ایک قسم کی بغاوت کر دی ہے۔