پشاور (نیوز ڈیسک) گزشتہ روز کارنر میٹنگ کے دوران خود کش دھماکے میں شہید ہونے والے اے این پی کے رہنما ہارون بلور کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ان کا ریحام کی کتاب کے حوالے سے بیان ہے، اپنے ویڈیو پیغام میں شہید ہارون بلور نے کہا کہ تھا کہ میں نے ریحام خان کی کتاب نہ دیکھی ہے اور نہ ہی پڑھی ہے لیکن جو باتیں میڈیا کے ذریعے سننے میں آ رہی ہیں کہ اس کتاب میں یہ کچھ ہے،
اگر واقعی اس کتاب میں ریحام خان نے ایسا کچھ لکھا ہے تو میں بھرپور الفاظ میں اس کی مذمت کرتا ہوں اور اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کسی بھی شخص یا کسی بھی عورت کو یہ اختیار حاصل نہیں ہے کہ وہ کسی پاکستانی، کسی سیاسی رہنما یا سیاسی ورکر کے خلاف ایسی باتیں کرے، ہارون بلور نے کہا کہ ریحام خان نے جو باتیں وسیم اکرم اور عمران خان کے بارے میں کہیں ہیں میں ان کی مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ریحام خان نے ابھی تک کتاب نہیں چھاپی تو مجھے امید ہے کہ وہ ایسی باتیں کتاب سے نکال دیں گی، انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی حق نہیں پہنچتا کہ کسی کی ذاتی زندگی پر تنقید کرے، ہارون بلور نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ریحام خان کو یہ باتیں اس وقت کرنا چاہیے تھیں جب وہ عمران خان کے نکاح میں تھیں، طلاق کے بعد ریحام خان کو ایسی باتیں نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک سیاسی پارٹی کے لیڈر ہیں، ہم ان کا احترام کرتے ہیں اور میرے لیے ہر سیاسی لیڈر اور ہر پاکستانی شہری قابل احترام ہے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو میں ان کا ریحام کی کتاب کے حوالے سے بیان ہے، اپنے ویڈیو پیغام میں شہید ہارون بلور نے کہا کہ تھا کہ میں نے ریحام خان کی کتاب نہ دیکھی ہے اور نہ ہی پڑھی ہے لیکن جو باتیں میڈیا کے ذریعے سننے میں آ رہی ہیں کہ اس کتاب میں یہ کچھ ہے، اگر واقعی اس کتاب میں ریحام خان نے ایسا کچھ لکھا ہے تو میں بھرپور الفاظ میں اس کی مذمت کرتا ہوں اور اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کسی بھی شخص یا کسی بھی عورت کو یہ اختیار حاصل نہیں ہے کہ وہ کسی پاکستانی، کسی سیاسی رہنما یا سیاسی ورکر کے خلاف ایسی باتیں کرے