پشاور(نیوز ڈیسک) پشاورکے علاقے یکہ توت میں کارنر میٹنگ کے دوران خود کش حملے میں شہید ہونے والے اے این پی کے امیدوار اور رہنماء ہارون بلور کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ،گورنر کے پی اقبال ظفر جھگڑا ،آفتاب احمد شیرپاؤ،امیر حیدر ہوتی سمیت بڑی تعداد میں کارکنوں اور شہریوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی ۔
ہارون بلور کا جسد خاکی بلور ہاؤس سے ایمبولینس میں وزیر باغ روانہ کیا گیا ،جنازہ کے راستوں پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ،کارکن ریلی اور جلوس کی شکل میں وزیر باغ پہنچے،نماز جنازہ میں گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا،قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد شیر پاؤ ،اے این پی کے صوبائی صدر امیر حیدر ہوتی،جنرل سیکرٹری ایمل ولی،پیپلز پارٹی کے پی کے صدر ہمایوں خان سمیت اے این پی کے مقامی قائدین،دیگر پارٹیوں کے رہنماء ،کارکنوں اورشہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،نماز جنازہ کے بعد ہارون بلور کو آبائی قبرستان سید حسن پیر میں والد بشیر بلور کے پہلو میں سپرد خاک کردیا گیا ،نماز جنازہ کے دوران رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے میں آئے اور ہر آنکھ اشک بار تھی ،گزشتہ روز یکہ توت کے علاقے میں کارنر میٹنگ کے دوران خودکش حملے میں ہارون بلور سمیت بیس افراد شہید جبکہ تریسٹھ زخمی ہوئے۔ پشاورکے علاقے یکہ توت میں کارنر میٹنگ کے دوران خود کش حملے میں شہید ہونے والے اے این پی کے امیدوار اور رہنماء ہارون بلور کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ،گورنر کے پی اقبال ظفر جھگڑا ،آفتاب احمد شیرپاؤ،امیر حیدر ہوتی سمیت بڑی تعداد میں کارکنوں اور شہریوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی ۔ہارون بلور کا جسد خاکی بلور ہاؤس سے ایمبولینس میں وزیر باغ روانہ کیا گیا ،جنازہ کے راستوں پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے