لاہور (نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن کا انوکھا اقدام ، انتخابات کیلئے معذور افراد کی ڈیوٹیاں لگا دیں ،ریٹرننگ افسر نے ڈیوٹیاں منسوخ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو ڈیوٹی لگانے سے پہلے اچھی طرح تمام صورتحال مدنظر رکھنی چاہیے۔نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے معذور افراد کو بھی الیکشن ڈیوٹی کے فرائض سونپ دئیے،دونوں ہاتھوں سے معذورشخص اور دو نابیناؤں کوپریذائیڈنگ افسر بنا دیا گیا ۔ایک رائیونڈ کالج کے پروفیسر محمد مہدی
ہیں جو دونوں ہاتھوں سے محروم ہیں، دوسرے تیمور حسن ہیں جو بچپن سے نابینا ہیں، تیسرے بینائی سے محروم گورنمنٹ سائنس کالج کے اسسٹنٹ پروفیسر شاہ جہاں یوسف ہیں، ان تینوں پروفیسرز کی ڈیوٹیاں الیکشن کمیشن کی جانب سے لگائی گئیں ہیں۔دوسری جانب ریٹرننگ افسر نے تینوں افسران کی ڈیوٹیاں منسوخ کردیں، ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو ڈیوٹی لگانے سے پہلے اچھی طرح تمام صورتحال مدنظر رکھنی چاہیے۔