منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

حمزہ علی عباسی نے بھی بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے ڈیم فنڈ میں خطیر رقم جمع کروادی

datetime 11  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) نامور پاکستانی اداکار اور سماجی رہنما حمزہ علی عباسی نے بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے ڈیم فنڈ میں 3 لاکھ روپے جمع کرادئیے۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نیملک میں پانی کے بحران کے خدشے کے پیش نظروفاقی حکومت کو فوری طور پر بھاشا اورمہمند ڈیم کی تعمیر کرنے کے لیے سپریم کورٹ کے رجسٹرار کے نام ایک اکاؤنٹ کھولنے کا حکم دیاتھا

اور قوم سیڈیموں کی تعمیر کے لیے اس اکاؤنٹ میں پیسہ جمع کرانے کی بھی اپیل کی تھی۔ چیف جسٹس نے ڈیموں کی تعمیر کے لیے خود 10 لاکھ روپے کا عطیہ بھی دیا ہے۔نامور پاکستانی اداکار، میزبان اور سماجی رہنما حمزہ علی عباسی نے بھی 3 لاکھ روپے جمع کرائے ہیں جس کا ذکر انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا۔ انہوں نے لکھا ’’میں نے اپنے حصے کاکام کردیا ہے، اور اب آپ سب لوگوں سے التجا کررہاہوں کہ آپ بھی اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈالیں۔ مجھے چیف جسٹس اورسپریم کورٹ پر پورا بھروسہ ہے، انہوں نے یہ فنڈ پاکستان میں پانی کے بحران کی صورتحال کے تحت قائم کیا ہے، مہربانی کرکے آپ سب دیامیر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم فنڈز میں حصہ ڈالیں۔‘‘اس کے ساتھ ہی حمزہ علی عباسی نیایک اور ٹوئٹ کرتے ہوئیاس بات کی وضاحت کی کہ ’’میں نے یہ پوسٹ لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے نہیں کی، بلکہ یہ ٹوئٹ کرنے کا مقصد لوگوں کی توجہ ملک میں پانی کے مسئلے کی طرف مبذول کرانا ہے اور میں اس ٹوئٹ کے ذریعے لوگوں سے درخواست کرنا چاہتا ہوں کہ اس فنڈ میں ضرور حصہ ڈالیں۔‘ حمزہ علی عباسی نے بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے ڈیم فنڈ میں 3 لاکھ روپے جمع کرادئیے۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نیملک میں پانی کے بحران کے خدشے کے پیش نظروفاقی حکومت کو فوری طور پر بھاشا اورمہمند ڈیم کی تعمیر کرنے کے لیے سپریم کورٹ کے رجسٹرار کے نام ایک اکاؤنٹ کھولنے کا حکم دیاتھا اور قوم سیڈیموں کی تعمیر کے لیے اس اکاؤنٹ میں پیسہ جمع کرانے کی بھی اپیل کی تھی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…