جمعرات‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2025 

اسحاق ڈار بری طرح پھنس گئے، اب پاکستان واپس جانا ہوگا ورنہ لندن میں ان کے ساتھ کیا سلوک کیاجائے گا؟ دھماکہ خیز حکم جاری کردیاگیا

datetime 11  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا تحریری حکم جاری کردیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے مسلسل غیر حاضری پر سابق وزیر داخلہ اسحاق ڈار کو عدالت میں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ سابق وزیر خزانہ اور اْن کے اہل خانہ کی غیر موجودگی کے باعث عدالتی حکم نامے کو لاہور میں اسحاق ڈار کی مستقل رہائش گاہ پر چسپاں کردیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کے حکم نامے میں اٹارنی جنرل اور سیکرٹری داخلہ کو سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی عدالت میں پیشی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل اور سیکرٹری داخلہ سے اسحاق ڈار کی برطانیہ سے واپسی کے لیے ممکنہ اقدامات جیسے پاسپورٹ کی منسوخی اور انٹرپول کے ذریعے گرفتاری کیلئے رائے طلب کی ہے۔دریں اثناء سپریم کورٹ رجسٹر ار آفس نے عدالتی حکم پر عطاء الحق قاسمی تقرری کیس میں اسحا ق ڈار، سیکرٹری خزانہ اوردیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرد یئے ہیں جس میں فریقین کو 12 جولائی کو ہونے والی آئندہ سماعت کیلئے عدالتی حکم کی من وعن تعمیل کرتے ہوئے عدالت میں حاضر ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سابق وزیر خزانہ اور نو منتخب سینیٹر اسحاق ڈار علاج کے غرض سے برطانیہ میں مقیم ہیں جس کے باعث سینیٹ الیکشن میں امیدوار ہونے کے باوجود پاکستان نہیں آسکے تھے۔  سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا تحریری حکم جاری کردیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے مسلسل غیر حاضری پر سابق وزیر داخلہ اسحاق ڈار کو عدالت میں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ سابق وزیر خزانہ اور اْن کے اہل خانہ کی غیر موجودگی کے باعث عدالتی حکم نامے کو لاہور میں اسحاق ڈار کی مستقل رہائش گاہ پر چسپاں کردیا گیا ہے۔سپریم کورٹ کے حکم نامے میں اٹارنی جنرل اور سیکرٹری داخلہ کو سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی عدالت میں پیشی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

موضوعات:



کالم



یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی


عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…