ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

’’اب تک بہت برداشت کرلیا‘‘ ن لیگ والوں کو وارننگ دے رہی ہوں کہ۔۔۔!!! ماروی میمن نے تہلکہ خیز اعلان کردیا

datetime 11  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )میں ایک مہذب خاتون ہوں۔ ابھی اپنا منہ نہیں کھول رہی لیکن جو کچھ میں نے برداشت کیا اگر اس کے بجائے میں نے اپنا منہ کھولا تو یہ آپ کے لیے اچھا نہیں ہو گا ۔مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن نے سوشل میڈ یا پر لیگی ٹرولز کو خبر دار کردیا ۔اس ٹوئٹ پر خرم اعوان نامی شخص نے سوال کیا ”کیا برداشت کیا ہے تم نے ؟اس بار ٹکٹ نہیں ملی ؟“

جواباً ماروی میمن نے کہا کہ میں نے ٹکٹ کے لیے اپلائی نہیں کیا کیونکہ میں اس دہری پالیسی اور گڈ کوپ ،بیڈ کوپ اور اداروں سے مخالفت کی پالیسی سے اتفاق نہیں کرتی ۔ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ پارٹی کے اندر بھی بہت سے مسائل ہیں جو صحیح وقت آنے پر بتاﺅں گی ۔عادل نامی شخص نے کہا کہ ن لیگ کے سپورٹرز کی اکثریت نواز شریف اور مریم نواز کے بیانیے سے اتفاق کرتی ہے ،ا گر آپ کا اختلاف ہے تو آپ پارٹی چھوڑ دیں ۔اس پر جواب دیتے ہوئے ماروی میمن نے کہا کہ ن لیگ کے سپورٹرز کی اکثریت نواز شریف کے بیانیے سے اتفاق نہیں کرتی ،البتہ 25جولائی کو بیانیے کا ٹیسٹ ہو جائے گا ۔ماجد علی نے کہا کہ چوہدری نثار نہ بنیں ،جو کہنا ہے کہہ دیں ،چوہدری نثار کی طرح وارننگ جاری نہ کریں ۔میاں عالمگیر نے کہا کہ مسلم لیگ ن سے غلطیاں ہوئی ہیں ،آپ جیسے لوگوں کی جگہ نظریاتی ورکرز کو آگے لانا چاہیے تھا ۔واضح رہے کہ ماروی میمن پہلے بھی لیگی قیادت کے خلاف بول چکی ہیں انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پارٹی میں صرف جی حضوری چل رہی ہے، خوشامدی ٹولہ چھایا ہوا ہے، جس کی وجہ سے پارٹی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…