بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مسلم لیگ ن ٹوٹ پھوٹ کاشکار، ٹکٹ لے کر سب سائیڈ پر ہو گئے نواز شریف کے استقبال کیلئے ٹکٹ ہولڈرز کی اکثریت نے بندے لانے سے انکار کر دیا

datetime 11  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی ، ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈرز کا زیادہ بندے لانے سے انکار، تاجروں نے بھی دکانیں بند کرنے سے انکار کر دیا، معمول کی تجارتی سرگرمیاں جاری رکھنے کا اعلان، پارٹی قیادت نے ہم خیال جماعتوں اور دیگر شہروں میں افغانیوں اور دیگر تنظیموں سے بندوں کیلئے رابطے کر لئے۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف اور

مریم نواز کی وطن واپسی کے حوالے سے مسلم لیگ ن نے استقبال کی تیاریاں کو حتمی شکل دینا شروع کر دی ہے اور اس حوالے سے پارٹی قیادت نے رہنمائوں اور ٹکٹ ہولڈرز کے کئی اجلاس طلب کئے ہیں۔ ان اجلاسوں میں ٹکٹ ہولڈرز کو زیادہ سے زیادہ بندے لانے کیلئے کہا گیا ہے جس پر کچھ رہنمائوں نے تو حامی بھر لی ہے جبکہ کئی رہنمائوں نے زیادہ بندے لانے سے انکار کر دیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے ساٹھ فیصد ٹکٹ ہولڈرز نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے استقبال کے لیے زیادہ کارکن لانے کے معاملے پر ہاتھ کھڑے کر دیے ہیں ۔میڈیا پر آنیوالی خبروں کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی کے موقع پر استقبال کی تیاریاں کیلئے ن لیگ کے کئی اجلاس ہوئے ہیں، حتمی تیاریوں سے متعلق ہونیوالے اجلاس میں جب ن لیگی ٹکٹ ہولڈرز اور اہم رہنماؤں کوٹاسک دیا گیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو لاہور ائیر پورٹ لے کر آئیں تو چند ٹکٹ ہولڈرزنے کہا کہ کھوکھر برادران ، خواجہ سعد رفیق،، ملک پرویز کو کہا جائے یہ لوگوں کو لے کر آئیں ،کیونکہ پارٹی قیادت نےالیکشن کے لیے ٹکٹیں تو ان کے گھروں میں بانٹیں ہیں یا جن کو حکومت میں نوازا گیا ہے ان کو کہا جائے ہمیں تو قیادت سے ملنے کے لیے کئی کئی ماہ وقت لینا پڑتا تھا ہم سے یہ توقع نہ لگائی جائےاکثر ٹکٹ ہولڈرز کا کہنا تھا کہ ہم نے کونسی لوٹ مار کی ہے جنہوں نے لوٹا ہے ان کو بندے لانے چاہئیں ،

ہم اپنا الیکشن لڑیں یا جلوس میں آئیں ۔پارٹی قیادت کی جانب سے اس پریشان کن صورتحال پر دیگرشہروں میں رہنے والے افغانیوں اور دیگر تنظیموں سے رابطے شروع کر دئیے گئے ہیں تاکہ نواز شریف اور مریم نواز کی جمعہ کے روز وطن واپسی کے موقع پرزیادہ سےزیادہ لوگوں کو لاہور ائیر پورٹ پر لایا جاسکے۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پارٹی نے بھاری فنڈنگ کا آغاز بھی کر دیا ہے۔

دوسری جانب نواز شریف اور مریم نواز کے استقبال کی تیاریوں کی جانب توجہ مبذول ہونے کی وجہ سے ن لیگ کی انتخابی مہم پر بھی منفی اثرات مرتب ہونا شروع ہو گئے ہیں اور ن لیگ کی انتخابی مہم ماند پڑ گئی ہے۔ پارٹی کارکنان قائد کے استقبال کی تیاریوں میں مصروف ہونے کی وجہ سے انتخابی مہم کی طرف دھیان نہیں دے پا رہے جس کی وجہ سے انتخابی امیدوار معاملے پر تذبذب کا شکار ہیں۔

اِدھر ن لیگ کی جانب سے لاہور شہر کے تاجروں سے بھی نواز شریف کے استقبال کیلئے رابطہ کیا گیا ہے اور ان سے کہا گیا ہے کہ وہ بھی استقبالی جلوس میں بھرپور شرکت کریں اور جمعہ کے روز اپنی تجارتی سرگرمیاں معطل کر دیں جس پر تاجروں نے صاف انکار کرتے ہوئے معمول کی تجارتی سرگرمیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہےجبکہ نواز شریف کے استقبال سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نوازشریف کی آمد کے موقع پر دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مصدقہ رپورٹس کی روشنی میں نئی حکمت عملی بنا لی ہے۔ اس حکمت عملی کے تحتن لیگ کی قیادت کو باقاعدہ دہشتگردی کے خطرات سے بذریعہ خط آ گاہ کیا جائے گا اور ساتھ حفاظتی اقدامات کے تحت ایسی حکمت عملی بنائی مرتب کی جائے گی کہ دہشتگردوں کا کوئی منصوبہ کامیاب نہ ہو سکے جبکہ جمعہ کے روز ن لیگ کے استقبالی جلوس میں شامل بسوں اور ویگنوں کو داخل ہونے سے روک دیا جائے گا اور صرف قیادت اور بڑے رہنمائوں کو ائیرپورٹ تک رسائی دی جائے گی جس کی وجہ سے بھی مسلم لیگ ن کا نواز شریف کے استقبال کیلئے بنایا گیا منصوبہ ٹھپ ہونے کا اندیشہ ہے ۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…