جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

اب ہو گا دما دم مست قلندر۔۔ نواز شریف اور مریم نواز کی واپسی، استقبال میں رکاوٹوں کی صورت میں متبادل حکمت عملی تیار، ن لیگ نے کارکنوں کو دھماکہ خیز حکم جاری کر دیا

datetime 11  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کل ( جمعہ )کو لندن سے وطن واپس پہنچیں گے ،مسلم لیگ (ن) کی جانب سے تاریخی استقبال کی بھر پور تیاریاں جاری ہیں ،پارٹی کی جانب سے بتائے جانے والے مقام پر جمع ہونے والے کارکن بڑے قافلے کی صورت میں ائیر پورٹ جائیں گے ، (ن) لیگ کی جانب سے رکاوٹ ڈالے جانے کی صورت

میں متبادل حکمت عملی پربھی غور جاری ہے ، نیب نے بھی نواز شریف او رمریم نواز کی گرفتاری کیلئے اپنی حکمت عملی طے کر لی ہے جبکہ نگران حکومت کی ہدایت پر پولیس نے امن و امان کی صورتحال کوبر قرار رکھنے کیلئے سخت سکیورٹی انتظامات کا فیصلہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف محمدنواز شریف اور ا ن کی صاحبزادی مریم نواز طے شدہ پروگرام کے مطابق کل ( جمعہ) کو لندن سے وطن واپس پہنچیں گے۔ نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم لندن سے دبئی اور وہاں لاہور آئیں گے او ران کا طیارہ جمعہ کی شام سوا چھ بجے ائیر پورٹ پر لینڈ کرے گا ۔(ن) لیگ کے رہنمائوں کے علاوہ پاکستان سمیت دنیا کے مختلف میڈیا ہائوسز سے تعلق رکھنے والے صحافی بھی نواز شریف کے ہمرا ہ لندن سے لاہور آئیں گے ۔ دوسری طرف (ن) لیگ کی جانب سے نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کے تاریخی استقبال کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور اس سلسلہ میں تشکیل دی گئی کمیٹیوں کے اجلاس بھی منعقد ہو رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق لیگی امیدوار اور پارٹی عہدیداران پارٹی کارکنوں کی کثیر تعداد کے ہمراہ پارٹی کی جانب سے بتائے جانے والے مقام پر جمع ہوں گے اور پھر بڑے قافلے کی صورت میں ائیر پورٹ جائیں گے ۔ پارٹی ترجمان کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف پارٹی کے مرکزی رہنمائوں کے

ہمراہ قافلے کی قیادت کرتے ہوئے ائیر پورٹ پہنچیںگے ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ(ن) کی جانب سے رکاوٹ ڈالے جانے کی صورت میں متبادل حکمت عملی پر بھی غور کیا جارہا ہے جس کے تحت کارکنوںکے ائیر پورٹ پہنچنے کو یقینی بنایا جائے گاتاہم کارکنوں کو سختی سے ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ مکمل طور پر پر امن رہیں اور اشتعال میںنہ آئیں ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کے علاوہ

دیگر صوبوں سے بھی کارکن پارٹی قائد محمد نواز شریف کے استقبال کیلئے لاہور آئیں گے اور ان کی آمد کاسلسلہ آج جمعرات سے شروع ہو جائے گا۔ذرائع کے مطابق نیب نے بھی نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی گرفتاری کیلئے حکمت عملی تیار کر لی ہے اور اس کیلئے ابتدائی تیاریاںبھی مکمل کر لی گئی ہیں ۔ نگران حکومت کی جانب سے بھی نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو بر قراررکھنے کیلئے غوروخوض کیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں پولیس افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ پولیس کی جانب سے کسی بھی نا خوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے بھاری تعدادمیںنفری تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور حتمی سکیورٹی پلان پر بھی مشاورت جاری ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…