اسلام آباد (نیوز ڈیسک)چیف جسٹس پاکستان،جسٹس ثاقب نثار نے سرکاری مکانات پر غیرقانونی قابضین کو فوری طورپرگھر وں کو خالی کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری گھر خالی کر دیں بصورت دیگر رینجرز سے گھر خالی کر وائیں گے۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے سرکاری گھروں کی غیرقانونی الاٹمنٹ سے متعلق ازخودنوٹس کی سماعت کی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ
کیا کہ پولیس پر35 کروڑروپے واجب الاداہیں،ادائیگی کی صورت میں رقم ڈیم فنڈزمیںدی جائیگی۔اس موقع پر جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ سرکاری گھروںکی الاٹمنٹ میرٹ کی بنیاد پر ہونی چاہئے۔ دوران سماعت چیف جسٹس ،جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ غیرقانونی قابضین گھرفوری طورپرخالی کردیں، پولیس اہلکارغیرقانونی رہائش پذیرہیں، پولیس نے گھرخالی نہ کئے تورینجرزکومددکیلئے بلائیں گے۔