اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیرا عظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے جو کہا اس پرعمل نہ کیا جائے، الیکشن میں کسی ادارے کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے۔ترجمان پاک فوج کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ اگر کسی افسر سے متعلق وضاحتیں پیش کرنا پڑجائیںتو اس پر سوچنا چاہئے۔مخلوق خدا دراصل
نقارہ خدا ہوتی ہے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ پولنگ سٹیشن کے اندر فوجی اہلکاروں کی تعیناتی کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنی پریس کانفرنس میں جو کہا اس پرعمل نہ کیا جائے، الیکشن میں کسی ادارے کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے۔مسلم لیگ (ن) کے قائد نے کہا کہ الیکشن کو پہلے ہی ناقابل تلافی نقصان پہنچ چکا ہے لہذا الیکشن کے انتظامات الیکشن کمیشن خود اپنے ہاتھ میں لے۔