راولپنڈی(آن لائن) پاک فوج نے الیکشن2018ء میں ڈیوٹی دینے والے تمام تین لاکھ اکہتر ہزار فوجی جوانوں کو ایک آرڈر جاری کردیا ہے جس کے ساتھ ایک تربیتی ویڈیو بھی ہے اس آرڈر میں واضح طور پر فوج کے جوانوں کی ڈیوٹی کا تعین کیا گیا ہے اور ساتھ ہی انھیں ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں کہ وہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی پابندی کریں یہ آرڈر تمام فارمیشنز اور یونٹس کو جاری کیا گیا ہے اس ارڈر میں
فوجی جوانوں کے لیے پانچ نکاتی گائیڈ لائن بھی ہے جس میں یہ بھی شامل ہے کہ اگر پولنگ سٹیشن کے اندر تعنیات فوجی جوان کسی بھی قسم کی بے ضابطگی دیکھیں یا انتخابی عملے کی طرف سے کوئی گٍڑبڑ دیکھیں تو فوری طور پر اپنے کمانڈر کو اگاہ کریں اور وہ اس وقت تک پولنگ بند کرو ا سکتا ہے جب تک بے ضابطگیوں دور نہ ہو اور پہلی بار فوجی افسران کو بھی مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات بھی حاصل ہونگے۔